ویکسن لگانے کے معاملے میں امریکہ سب سے آگے، 29 کروڑ ویکسین کے ٹیکے لگا دیئے گئے

امریکہ بڑی آبادی والا پہلا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے لیکن کم آبادی والے چند ممالک کی بھی نصف آبادی کو ویکسین کی ایک ڈوز دی جا چکی ہے۔

فائل علامتی تصویر یو این آئی
فائل علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

عالمی وبا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ کورونا سے حفاظت کے لئے ویکسن لگوانے میں اس وقت سب سے آگے ہے۔ تقریبا نصف آبادی کو ویکسین کا ایک ڈوز جب کہ 35 فیصد آبادی کو دو ڈوز لگائے جا چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صحت کے معاملات دیکھنے والے امریکی محکمہ صحت کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول این پریونشن (سی ڈی سی) کے مطابق امریکہ بھر میں مجموعی طور پر 29 کروڑ کے قریب ویکسین ڈوز لگائی جا چکی ہے۔امریکی حکومت کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے 35 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ٹیکہ فراہم کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 28 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ڈوز لگائے جا چکے تھے۔


امریکہ میں 13 کروڑ 10 لاکھ 78 ہزار 608 افراد ایسے تھے، جنہیں دونوں ڈوز لگائے جا چکے تھے جب کہ 16 کروڑ 43 لاکھ سے زائد افراد کو ایک ڈوز لگائی جاچکی تھی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق 26 مئی تک امریکہ کی 50 میں سے 25 ریاستوں میں نصف بالغ آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ریاست الاسکا، کیلی فورنیا، کولاراڈو، کنیکٹیکٹ، ہوائی، لووا، مش گن، منیسوٹا، نیوجرسی، نیویارک، نیومیکسیکو، ورجینیا، پنسلوانیا اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت مجموعی طور پر 25 ریاستوں کی نصف بالغ آبادی کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگائے جا چکے تھے۔مذکورہ ریاستوں میں نصف بالغ آبادی میں سے بھی زیادہ تر آبادی کو ایک ڈوز لگایا جا چکا ہے جب کہ جلد ہی وہاں نابالغ افراد کے لیے ویکسینیشن شروع کی جائے گی۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ کی کم از کم چار ریاستوں جن میں کنیکٹیکٹ، ورمونٹ، میساچوٹس اور مائن شامل ہیں وہاں کی تمام آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔مذکورہ ریاستوں میں نابالغ افراد کو بھی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے حال ہی میں کہا تھا کہ حکومت رواں برس جولائی تک پوری آبادی کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے اور اس ضمن میں کوششیں مزید تیز کردی گئی ہیں۔


اس وقت امریکہ بڑی آبادی والا وہ پہلا ملک ہے، جہاں سب سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے لیکن کم آبادی والے چند ممالک کی بھی نصف آبادی کو ویکسین کا ایک ڈوز لگایا جا چکا ہے۔

امریکا میں زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائے جانے کے بعد حکومت نے کچھ نرمیاں بھی کی ہیں اور لوگوں کو ہر وقت فیس ماسک پہننے سے بھی آزاد قرار دیا ہے لیکن بھیڑ میں جاتے وقت فیس ماسک کے استعمال سمیت سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی تجاویز بھی دے رکھی ہیں۔


واضح رہے کہ امریکہ میں 26 مئی 2021 تک سامنے آنے والے مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ 31 لاکھ سے زائد تھی اور وہاں پر ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہوچکی تھی۔
اگرچہ گزشتہ چند ماہ میں امریکہ میں سامنے آنے والے کورونا کیسز میں نمایاں کمی سامنے آئی لیکن اس کے باوجود وہاں اب بھی نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔