فلسطینی وزیراعظم کے قافلہ کے نزدیک دھماکہ

فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے اسے فلسطینی اتحاد پر حملہ قرار دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

غزہ: فلسطین کے وزیر اعظم رامی حمد اللہ ایک قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے۔ فلسطینی اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کے قافلہ کے نزدیک ایک دھماکہ ہوا۔

دھماکہ کے چند منٹ کے بعد، غزہ پٹی میں ویسٹیج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نے خطاب کیا جن کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تین کاروں کو اس دھماکہ میں نقصان ہوا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے اس حملہ کے لئے حماس کو ذمہ دار قرار دیا ہے لیکن براہ راست اس حملہ کو مناسب سیکوریٹی فراہم نہ کرنا اس کا سبب قرار دیا ہے۔

غزہ میں حماس کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دھماکہ بیت حانون سے وزیراعظم کے قافلہ گزرنے کے بعد ہوا۔ اس میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ وزارت کے ترجمان ایاد البزم نے نے بتایا کہ سیکوریٹی ایجنسیوں کے ذریعہ اس معاملہ کی تحقیات شروع ہوچکی ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے اسے فلسطینی اتحاد پر حملہ قرار دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مصر کی کوششوں سے ہونے والے معاہدہ کے نفاذ کے تعلق سے حماس اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔