جاپان نے ہنگامی حالت کو چار دیگر صوبوں تک بڑھا دیا

ایک جانب جہاں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیوں میں دنیا کا سب سے بڑا کھیل میلا یعنی اولمپکس جاری ہے دوسری طرف کورونا کے بڑھتے معاملوں نے ملک میں تشویش بھی پیدا کر دی ہے۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جاپانی حکومت نے جمعہ کے روز ملک میں کورونا وائرس کے وبائی مرض کا 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد چیبا، کاناگاوا، سیتاما اور مغربی صوبہ اوساکا میں ہنگامی حالت میں توسیع کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہوکائیڈو، اشیکاوا، ہیوگو، کیوٹو اور فوکوکا صوبوں میں ہلکے محدود اقدامات کے ساتھ نیم ایمرجنسی کی حالت بھی نافذ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال 2 سے 31 اگست تک موثر رہے گی۔


ایک جانب جہاں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیوں میں دنیا کا سب سے بڑا کھیل میلا یعنی اولمپکس جاری ہے دوسری طرف کورونا کے بڑھتے معاملوں نے ملک میں تشویش بھی پیدا کر دی ہے۔ ادھر اولمپک میں شرکت کرنے گئے کھلاڑیوں میں بھی تشویش ہے ۔

واضح رہے کئی ممالک میں کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ انڈونیشیا، برطانیہ وغیرہ میں کورونا کے نئے کیسز زیادہ سامنے آ رہے ہیں ۔ اس نئے رجحان کو دیکھتے ہوئے ہی جاپانی حکومت نے یہ اقدام لئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔