روس میں بھی آیا زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 درج، ترکی کے زلزلہ متاثر خطوں میں 3 ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ترکیے کے صدر طیب اردوآن نے بڑے پیمانے پر زلزلہ سے متاثر 10 علاقوں میں 3 ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ترکیے-شام میں کئی زلزوں، اور زلزلے کے بعد محسوس کیے جانے والے جھٹکوں سے پریشانی ختم بھی نہیں ہوئی ہے، اور اب روس میں بھی زلزلے کی خبر سے ہر طرف خوف کا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے کریل آئسلینڈ پر منگل کو مقامی وقت 6 بج کر 45 منٹ پر زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.3 تھی۔ حالانکہ اس زلزلہ میں فی الحال کسی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری طرف ترکیے کے صدر طیب اردوآن نے بڑے پیمانے پر زلزلہ سے متاثر 10 علاقوں میں 3 ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ترکیے کی انادولو نیوز ایجنسی نے صدر رجب طیب اردوآن کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ترکیے کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تقریباً 54000 ٹینٹ، 102000 بستر بھیجے گئے ہیں۔ 5000 طبی اہلکاروں کو بھی جنوبی ترکیے والے علاقوں میں بھیجا گیا جہاں بچاؤ و راحت کاری کا عمل جاری ہے۔


اس درمیان ترکیے کے سفیر نے فوری مدد کے لیے ہندوستان کی تعریف کی ہے۔ سفیر کا کہنا ہے کہ ’’جب ہم نے بین الاقوامی مدد کا مطالبہ کیا تو ہندوستان رد عمل دینے والے پہلے ممالک میں سے تھا۔ ’دوست‘ ہی ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔‘‘ بہرحال، جنوب مشرقی ترکی میں زلزلہ سے تقریباً 14 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس آفت کی وجہ سے ترکیے میں تقریباً 6000 عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور 3 ہوائی اڈے بھی ٹوٹ پھوٹ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔