بائیڈن کی نااہلی نے تائیوان کی صورتحال کو مزید خراب کیا: ٹرمپ

سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ چینی رہنما کے دلوں میں اب امریکہ کی کوئی عزت نہیں رہی جب کہ میرے دور میں وہ ہمارے ملک کی بہت عزت کرتے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے الزام لگایا  ہے کہ تائیوان کے ارد گرد کی صورتحال اس لیے خراب ہوئی ہے کیونکہ چین سمجھتا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نااہل ہیں۔

ڈونالڈ  ٹرمپ نے ہفتے کے روز جنوبی کیرولینا میں ایک ریلی میں کہاکہ"چین اندر نہیں جائے گا، چینی صدر شی جن پنگ تائیوان نہیں جائیں گے اور وہ وہاں جانے کے بہت قریب ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے صدر بائیڈن نااہل ہیں۔"


سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ’چینی رہنما کے دلوں میں اب امریکہ کی کوئی عزت نہیں رہی جب کہ میرے دور میں وہ ہمارے ملک کی بہت عزت کرتے تھے۔‘‘

تائیوان پر تناؤ اگست 2022 میں اس وقت بڑھ گیا تھا جب امریکی ایوان نمائندگان کی اس وقت کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے بیجنگ کی وارننگ کے باوجود تائی پے کا سفر کیا تھا۔ چین نے پیلوسی کے دورے کی مذمت کی تھی، جسے اس نے علیحدگی پسندی کی حمایت کے طور پر دیکھا اور جزیرے کے آس پاس میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کیں۔‘‘


تائیوان 1949 سے چین کی طرف سے آزادانہ طور پر حکومت کر رہا ہے۔ چین تائیوان کو اپنا صوبہ سمجھتا ہے جبکہ تائیوان کی اپنی منتخب حکومت ہے اور وہ خود کو ایک خود مختار ملک سمجھتا ہے لیکن اس نے ابھی تک اپنی آزادی کا اعلان نہیں کیا۔ بیجنگ تائیوان کے ساتھ بیرونی ممالک کے کسی بھی سرکاری رابطے کی مخالفت کرتا ہے اور جزیرے پر چینی خودمختاری کو ناقابل تردید سمجھتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔