میکسیکو: منشیات مافیا نے ’باز آبادکاری مرکز‘ پر کیا حملہ، 24 افراد ہلاک

بتایا جا رہا ہے کہ مسلح حملہ آوروں کے حملہ میں 24 ہلاکتوں کے علاوہ دیگر 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

میکسیکو سٹی: ریاست گیاناگوٹو کے وسطی میکسیکن قصبے ایراپاتو میں بدھ کے روز ایک باز آبادکاری مرکز پر مسلح حملہ آوروں نے حملہ کر کے کم از کم 24 لوگوں کو ہلاک کر دیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، دیگر سات افراد اس حملہ میں زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ اس دوران حکومت ملک میں منشیات مافیا کے ذریعہ ہونے والے تشدد پر قابو پانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایک ماہ میں ایراپاتو میں یہ دوسرا حملہ ہے۔ وفاقی حکومت کے ایک عہدیدار نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے مقامی رپورٹروں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں کم سے کم 11 شکار لاشیں خون میں لت پت ایک کمرے میں پڑی تھیں۔ یہ حملہ بدترین اجتماعی قتل و غارت گری میں سے ایک تھا۔ 19 ماہ قبل صدر اینڈرس مینوئل لوپیز اوبریڈور نے عہدہ سنبھالنے کے بعد تشدد کی ریکارڈ سطح کو کم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن 2020 میں ایسا رجحان دیکھنے کو نہیں مل رہا بلکہ معاملے بڑھ ہی رہے ہیں۔


6 جون کو ، ایراپاتو میں نشے کے عادی لوگوں کی زندگی کی بحالی کے مرکز میں مسلح لوگوں نے فائرنگ کی تھی جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ کار سازی کا ایک بڑا مرکز گیاناجوٹو میکسیکو میں جرائم پیشہ تشدد کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے۔ بظاہر منشیات کے کاروبار کو کنٹرول کرنے کے لئے مجرم گروہوں نے باز آبادکاری مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔