’لبنان کا سفر نہ کریں‘، حماس-اسرائیل جنگ کے درمیان آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو کیا متنبہ

آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ لبنان میں سیکورٹی کی حالت فکر انگیز ہے، موجودہ حالات دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ لبنان میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اسرائیل اور حماس کے بیچ جاری جنگ نے دنیا کے کئی ممالک کو پریشان کر دیا ہے۔ اس درمیان آسٹریلیائی حکومت نے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔ آسٹریلیائی حکومت لبنان کے موجودہ حالات کو لے کر فکر مند ہے اور اسی لیے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

آسٹریلیائی وزیر خارجہ پینی وونگ نے اپنے آفیشیل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ لبنان میں سیکورٹی کی حالت فکر انگیز ہے۔ موجودہ حالات دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ لبنان میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ ایسے حالات میں لبنان کا سفر نہ کریں اور اگر آپ لبنان میں ہیں تو آپ کو سب سے پہلے وہاں سے نکلنے کے متبادل پر غور کرنا چاہیے۔


’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے حال ہی میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ڈرون حملے کیے۔ اس درمیان آئی ڈی ایف نے حال کے دنوں میں شمالی اسرائیل پر میزائل اور راکٹ حملوں کی تیاری کر رہے حزب اللہ کے دہشت گردوں کے خلاف بھی ہوائی حملے بڑھا دیے ہیں۔ دوسری طرف حزب اللہ بھی اسرائیل پر لگاتار حملے کر رہا ہے اور حماس کا ساتھ دینے کی بات کہہ رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوف گیلینٹ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ لبنانی گروپ حزب اللہ حال کے دنوں میں شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی مقامات، فوجیوں اور اسرائیلی قصبوں کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے میزائل اور راکٹ حملے کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔