’آئندہ منگل کو گرفتار کر لیا جاؤں گا‘ ٹرمپ کی حامیوں سے سڑکوں پر اترنے کی اپیل

اگرمین ہیٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ٹرمپ پرفردِ جرم عائد کرتے ہیں تو وہ پہلے سابق صدر بن جائیں گے جن پر کسی جرم کی فردِالزام عائد کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

امریکاکے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں 2016ء کے انتخابات سے قبل ایک پورن اسٹار کو مبیّنہ طورپرخفیہ رقم ادا کرنے کے معاملے میں آئندہ منگل کو   ’’گرفتار‘‘کرلیا جائے گا۔

نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفترسے لیک ہونے والی ایک خبرکا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے ہفتے کی صبح اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پرلکھا’’معروف ری پبلکن امیدواراورامریکاکے سابق صدر کو اگلے ہفتے منگل کو گرفتار کر لیا جائے گا۔احتجاج کرو، ہماری قوم کو واپس لے جاؤ‘‘۔


یہ تحقیقات 2016 کے انتخابات سے چند ہفتے قبل ادا کی جانے والی 130,000 ڈالر پر مرکوز ہیں۔اسٹورمی ڈینیئلز(اصل نام اسٹیفنی کلفورڈ) کو ٹرمپ کے ساتھ ان کے کئی سال پہلے کے تعلقات کوعوامی سطح پر افشاکرنے سے روکنے کے لیے یہ بھاری رقم ادا کی گئی تھی۔

استغاثہ اس بات پرغور کررہاہے کہ آیا اس معاملے میں ڈونالڈ ٹرمپ پرفردِ جُرم عائد کی جائے یا نہیں۔اگرمین ہیٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ٹرمپ پرفردِ جرم عائد کرتے ہیں تو وہ پہلے سابق صدر بن جائیں گے جن پر کسی جرم کی فردِالزام عائد کی جائے گی۔


سابق صدرکے وکیل نے سی این بی سی کو بتایاکہ اگرمین ہیٹن کی گرینڈ جیوری ان پرفردِجُرم عائدکرتی ہے تو ان کے مؤکل مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے کے لیے سپرڈال دیں گے۔

خودٹرمپ نے اسٹورمی ڈینیئلز کے ساتھ تعلقات کی تردید کی ہے۔انھوں نے اپنی پوسٹ میں مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کوبدعنوان اورانتہائی سیاسی قراردیا ہے اوراس سے غیرقانونی انکشافات کا حوالہ دیا۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔