لاس اینجلس: آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل گئی جس کے بعد آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہے تاہم تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔لاس اینجلس کی کاؤنٹی کے میڈیکل ایگزامینر نے کسی بھی شناخت کی تفصیلات دیے بغیر ہلاکتوں کی ایک فہرست شائع کی ہے، دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 8 کا تعلق پالیساڈس اور 16 کا تعلق ایٹن سے ہے۔


ایل اے کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ جی لونا نے کہا کہ ان کے دفتر کو درجنوں افراد کی گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق صرف ایٹن اور پالیساڈس میں آتشزدگی سے 12 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، جو ممکنہ طور پر کیلیفورنیا کی تاریخ میں بالترتیب دوسری اور چوتھی سب سے زیادہ تباہ کن آگ ہے۔ جنوبی کیلی فورنیا میں سانتااینا ہواؤں کا تسلسل جاری ہے، جہاں بدھ کو ریڈ فلیگ وارننگ جاری کی گئی ہے، آگ سے متاثرہ پالیساڈس، ہرسٹ اور ایٹن اسی کی حدود میں آتے ہیں۔

پیر کو دن بھر ہوائیں قدرے بڑھنے کی توقع ہے اور 45 سے 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، طوفان کی پیش گوئی کرنے والے مرکز کے مطابق ممکنہ طوفانوں نے تقریباً 80 لاکھ افراد کو آگ کے نازک موسم کی زد میں لاکھڑا کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔