کورونا وائرس سے دنیا میں 3864 اموات، 110859 افراد متاثر

کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن اب بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے افراد ہی ہیں

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چین کے ہوبئی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے پھیلنے والےجان لیوا کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 101 سے زیادہ ممالک آ چکے ہیں اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 3،864 سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ 110،859 افراد اس وائرس سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ہندوستان میں بھی یہ آہستہ آہستہ پھیلنے لگا ہے اور 44 افراد میں اس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں کیرالہ کے وہ تین افراد بھی شامل ہیں جنہیں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر صحت هرش ورددھن نے کہا کہ اب تک بیرون ملک سے آنے والی 8255 پروازوں کے کل آٹھ لاکھ 74 ہزار 708 مسافروں کی ہوائی اڈوں پر سکریننگ کی جا چکی ہے جن میں سے 1921 کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہیں۔ ان میں سے 177 کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔


کل 33،599 مسافروں کو نگرانی میں رکھا گیا ہے اور 21،867 مسافروں کی نگرانی کی مدت پوری ہو چکی ہے۔ سرحد پر ساڑھے 11 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن اب بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے افراد ہی ہیں۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیس 60 سال سے زیادہ عمر کے افرادسے تعلق رکھتے ہیں۔

چین کے بعد اٹلی وہ ملک ہے جو سب سے متاثرہے اور اب تک وہاں ساڑھے تین سو زائد اموات ہو چکی ہیں۔ ایران بھی وہ ملک ہے جہاں پر اس وائرس کاقہر دیکھا جا سکتا ہے۔دنیا کے تمام ممالک اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */