دنیا میں کروونا سے 1.84 کروڑ افراد متاثر، 6.97 لاکھ افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ 44 ہزار 642 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 97 ہزار 189 ہو گئیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جنیوا / بیجنگ / نئی دہلی: خوفناک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا پھیلاؤ دنیا بھرمیں جاری ہے اور اس مہلک وائرس سے اب تک دنیا میں تقریباً 1.84 کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس کے انفیکشن کی وجہ سے تقریباً 6.97 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کی موذی وبا نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس سے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ 44 ہزار 642 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 97 ہزار 189 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 60 لاکھ 71 ہزار 914 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 675 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 کروڑ 16 لاکھ 75 ہزار 539 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ابھی تک امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریک میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 58 ہزار 929 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں، جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 48 لاکھ 62 ہزار 174 ہو چکی ہے۔


کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 94 ہزار 702 زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 51 ہزار 665 تک جا پہنچی ہے۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18.5 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ 803 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ملک میں صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1230510 ہوگئی ہے۔ زیادہ تر ریاستوں میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز میں صرف 6941 عدد کا اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ان کی تعداد 586298 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38938 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے دنیا میں چوتھے مقام پر روس میں مجموعی اموات 14 ہزار 207 ہوگئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 56 ہزار 264 ہو چکی ہے۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 8 ہزار 539 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک مجموعی کیسز 5 لاکھ 16 ہزار 862 رپورٹ ہوئے ہیں۔


میکسیکو میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر اموات کی تعداد 48 ہزار 12 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 43 ہزار 813 ہو گئے۔ پیرو میں اب تک کورونا کی زد میں آنے سے 19 ہزار 811 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4 لاکھ 33 ہزار 100 رپورٹ ہوئے ہیں۔ چلی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 707 ہو گئی جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز 3 لاکھ 61 ہزار 493 ہو گئے۔ اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 472 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 44 ہزار 134 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہزار 17 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 850 ہو چکی ہے۔ خلیجی ملک ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 17 ہزار 405 ہو گئی جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز 3 لاکھ 12 ہزار 35 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 46 ہزار 210 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 623 ہو چکی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 949 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس ملک میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 93 تک جا پہنچی ہے۔ چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، متاثرین کی تعداد 84 ہزار 464 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔