سوڈان میں تختہ پلٹنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 40 سے زائد افسران حراست میں

فوج نے بغاوت کی سازش کرنے والے 40 سے زائد افسران کو حراست میں لے لیا اور ٹینکوں نے کئی سڑکیں بلاک کر دیں۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سوڈان میں تختہ پلٹنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 40 سے زائد عہدیداروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ الجزیرہ نے سوڈانی حکومت کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

اس سے قبل دن میں ایک اعلیٰ فوجی ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ سوڈانی فوج نے آج کچھ افسران کی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ فوج نے بغاوت کی سازش کرنے والے 40 سے زائد افسران کو حراست میں لے لیا ہے اور ٹینکوں نے کئی سڑکیں بلاک کر دیں۔


سوڈان کے ایک اعلیٰ فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کے انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے افسران نے ان افسران کا سراغ لگایا جو آج بغاوت کی کوشش کرنے والے تھے۔ یہ افسران طویل عرصے سے فوج کے زیر نگرانی تھے اور بغاوت شروع کرنے کے اقدامات کرتے ہی انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔