کئی ممالک میں کورونا کا قہر جاری، جانیے برطانیہ، برازیل، کولمبیا اور جرمنی کے تازہ حالات

برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 41،94،785 ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا کے 315 مریضوں کی ہلاکت سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،23،783 ہوگئی۔

برطانیہ میں کورونا / آئی اے این ایس
برطانیہ میں کورونا / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مجموعی طور پر بھلے ہی کورونا کے کیسز میں کافی کمی واقع ہوئی ہے، لیکن کئی ممالک میں اس وبا کا قہر ہنوز جاری ہے۔ آئیے ہم یہاں جانتے ہیں کہ برطانیہ، برازیل، کولمبیا اور جرمنی میں اس وقت کورونا کی کیا صورت حال ہے اور وہاں کس طرح کے اقدام کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ:

کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کر رہے برطانیہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6,385 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ برطانیہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 41،94،785 ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا کے 315 مریضوں کی ہلاکت سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،23،783 ہوگئی۔ برطانیہ میں کورونا ٹیکہ کاری کی مہم تیزی سے تیزی سے چلائی جارہی ہے اور اب تک 2.07 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔ انگلینڈ میں کورونا وا ئرس کے پھیلاؤ کی رو ک تھام کے لئے تیسرسی مرتبہ قومی سطح پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ اسی طر ح پابندیاں اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں بھی عائد کی گئی ہیں۔ برطانوی کے وزیر اعظم بورس جانسن نے 22 فروری کو لاک ڈاؤن سے باہر نکلنے کے منصوبے کے تعلق سے لوگوں کو بتایا تھا۔ برطانیہ میں اسکولوں کو بھی کھولنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔


برازیل:

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے شدید متاثر برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 1910 افراد کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 2،59،271 ہوگئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت نے بدھ کی دیر رات یہ اطلا ع دی۔ اس دوران برازیل میں کورونا وائر س کے 71،704 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1،07،18،630 ہوگئی ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برازیل امریکہ اور ہندوستان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

کولمبیا:

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے 110 افراد کی ہلاکت سے ملک میں اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ کولمبیا کی وزارت صحت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے 3،047 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 22،62،646 ہوگئی ہے۔


جرمنی:

جرمنی میں حکومت نے 8 مارچ سے ان صوبوں میں عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کم ہے۔ جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے بدھ کے روز صوبوں کے سربراہوں سے بات چیت کے بعد یہ اطلاع دی۔ میرکل نے کہا ’’ اسے صوبے یہاں ہرہفتہ 10 ہزار افراد پر کورونا وائرس کے 50 سے بھی کم نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، ان علاقوں میں 8 مارچ سے پرچون دکانوں کو کھولا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ صوبوں میں میوزیم، گیلریوں، چڑیا گھروں اور پارکوں کو کھولنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم یہاں صرف محدود تعداد میں لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔