دنیا میں کورونا وائرس کے 2.86 کروڑمتاثرین، 9.19 لاکھ افراد ہلاک

دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے تادم تحریر امریکہ پہلے مقام پر ہے اور یہاں اب تک کورونا متاثرین کی 6482523 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 193670 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو/ نئی دہلی: دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے اب تک 2.86 کروڑ سے زائد افراد متاثر اور 9.19 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 28660123 افراد کو متاثر اور 919081 افراد کو ہلاک کیا۔ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے تادم تحریر امریکہ پہلے مقام پر ہے اور یہاں اب تک کورونا متاثرین کی 6482523 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 193670 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

وہیں دوسری جانب ہندوستان میں اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد 94372 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 4754357 ہوگئی ہے اسی مدت کے دوران ملک میں 1114 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 78586 ہوگئی ہے۔ کورونا سے دنیا بھر میں تیسرے مقام پر موجود برازیل میں اب تک 4315687 افراد متاثر جبکہ 131210 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1053663 تک پہنچ گئی ہے اوراب تک 18426 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک پیرو میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ ملک کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں میں دنیا میں پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ اب تک اس ملک میں 716670 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 30470 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 708964 افراد اس وائرس سے متاثر اور 22734 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک اس ملک میں 663973 افراد وائرس کا شکار اور 70604 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 648214 تک پہنچ گئی ہے اور جان لیوا وبا سے اب تک 15427 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

نئے کیسز میں اضافے کے بعد یوروپی ملک اسپین اب دنیا میں نویں نمبر پر ہے اب تک یہاں 5566326 افراد متاثر اور29747 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا نے چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ ملک دنیا میں 10 ویں مقام پر ہے۔ اب تک اس ملک میں 546481 افراد جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 11263 ہوچکی ہے۔ ایک اور لاطینی امریکی ملک چلی میں 432666 افراد کورونا سے متاثر اور 11896 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں فرانس میں ابھی تک 402811 افراد کورونا سے متاثراوراب تک 30902 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 399940 افراد وبا سے متاثر جبکہ 23029 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


اسی مدت کے دوران برطانیہ میں 367592 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر اور 41712 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا ہےاس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 336044 اور 4702 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 325050 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 4240 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 300955 افراد کورونا سے متاثر اور 6373 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 289635 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 6999 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 286297 افراد اس خوفناک اور مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35603 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں عراق نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس ملک میں اب تک 286778 افراد جان لیوا وائرس سے متاثر اور 7941 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 260817 افراد اس وائرس سے متاثر اور 9352 افراد فوت ہوچکے ہیں۔


کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 10864، بیلجیم میں 9923، کینیڈا میں 9220، انڈونیشیا میں8650، بولیویا میں 7250، نیدرلینڈز میں 6291، سویڈن میں 5846، مصر میں 5627، چین میں 4734، رومانیہ میں 4100، فلپائن میں 4292، یوکرین میں 3206، گوئٹے مالا میں 2949، پولینڈ میں 2182، پنامہ میں 2155، ہونڈوراس میں 2058، سوئٹزرلینڈ میں 2020 اور پرتگال میں 1860 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔