اٹلی میں کورونا اب تک بے قابو، تقریباً 14 ہزار افراد ہلاک

برازیل میں بھی کورونا وائرس انفیکشن سے اموات کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اس ملک میں اب تک 299 ا موات اس مہلک وبا کی وجہ سے ہو چکی ہے جب کہ تقریباً 8 ہزار افراد متاثر ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اٹلی میں کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 760 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 13،915 ہو گئی ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 115،242 افراد اس وائرس کی گرفت میں آ چکے ہیں۔ محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے بمقابلہ جمعرات کو 2477 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔

اینجیلو بوریلی نے بتایا کہ اٹلی میں فی الحال کورونا وائرس کے 83،048 کیسز ہیں جن میں سے 28،540 متاثرین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور 4053 متاثرہ انتہائی نگہداشت میں ہیں اور بقیہ کو گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ مسٹرا ینجیلو کے مطابق جمعرات کو 1431 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جنہیں ملا کر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 18،278 ہو گئی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 46،291 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ تقریبا 925،132 افراد اس سے متاثر ہیں۔


دوسری طرف جنوبی امریکی ملک برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ کے 1،074 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7،910 ہو گئی ہے۔ وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 افراد کی موت ہو گئی ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 299 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے جمعرات کی شب کو کہا ’’ملک میں ابھی تک 7910 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے اور اب تک 299 کی موت ہو گئی ہے جو متاثرہ افراد کا 3.8 فیصد حصہ ہے ‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ برازیل میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا وائرس کے 1000 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس موذی وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 50،230 افراد کی موت ہو چکی ہے اور تقریبا 10 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس کی گرفت میں آ چکے ہیں جبکہ دو لاکھ افراد ابھی تک صحتیا ب بھی ہو ئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔