کورونا عالمی اپڈیٹ: مصر میں 99 ہزار، امارات میں 70805 افراد متاثر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مصر میں کورونا وائرس کے 176 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 99115 ہوگئی

کورونا عالمی اپڈیٹ
کورونا عالمی اپڈیٹ
user

قومی آوازبیورو

مصرمیں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد تقریباً ایک لاکھ

قاہرہ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مصر میں کورونا وائرس کے 176 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 99115 ہوگئی۔ یہ اطلاع یہاں کی وزارت صحت نے دی ہے ۔ وزارت کے مطابق ملک میں مزید 19 مریضوں کی ہلاکت کے بعد کوروناوائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5440 تک جا پہنچی ہے جبکہ 899 مریضوں کی شفایابی یابی کے بعد صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 73،828 تک جا پہنچی ہے۔ مصر میں کورونا کا پہلا کیس فروری میں اور مارچ میں پہلی موات ہوئی تھی۔

زمبابوے: کورونا کیسز میں کمی کے بعد ہوائی اڈوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

ہرارے: زمبابوے کی حکومت نے گذشتہ چند ہفتوں سے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر گھریلو ایئر لائنز کو دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اطلاعات مونیکا متسوانگوا نے کہا’’پہلے گھریلو پروازیں شروع کرنے اور پھر بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا پروگرام ہے‘‘۔

محترمہ متسوانگوا نے کہا ’’حکومت سیاحت کے شعبہ کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے ہوائی اڈوں کو کھولنے کے عمل کو حتمی شکل دے رہی ہے‘‘۔ خیال رہے عالمی وباکورونا وائرس کے پیش نظر زمبابوے نے مارچ کے آخر میں اپنی سرحدوں اور ہوائی اڈوں کو بند کردیا تھا۔ منگل کے روز زمبابوے میں کورونا وائرس کے6559 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ 203 مریضوں کی موت ہوچکی اور اب تک 5241 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔


متحدہ عرب امارات میں کورونا سے 70805 افراد متاثر، 384 ہلاکتیں

دبئی: متحدہ عرب امارات (یواےای) میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 574 نئے کیسز کی رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 70805 ہوگئی۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق ، کورونا سے 560 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد اب تک 61491 افراد ملک میں اس وائرس کو مات دے چکے ہیں۔ اس ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

وزارت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے 384 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ خلیجی ممالک میں متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی سب سے پہلے کیس کی اطلاع ملی تھی ، اب حالات کو بڑی حد تک قابو میں کر لیا کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 02 Sep 2020, 10:45 AM