ہندوستان سمیت 7 ممالک کے باشندوں کو مفت ملے گا سری لنکائی ویزا، حکومتِ سری لنکا کا فیصلہ

سری لنکا کے وزیر خارجہ صابری نے اپنے ایک بیان میں جانکاری دی کہ یہ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے جس کے تحت 31 مارچ 2024 تک 7 ممالک کی عوام کے لیے مفت ویزا کی سہولت دی گئی ہے۔

سری لنکا، تصویر آئی اے این ایس
سری لنکا، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سری لنکا کی کابینہ نے ہندوستان سمیت 7 ممالک کے شہریوں کو ایک بڑی خوشخبری دی ہے۔ حکومتِ سری لنکا نے ہندوستان سمیت 7 ممالک کے لیے ویزا کو مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے جس کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان، چین، روس، ملیشیا، جاپان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے شہریوں کے لیے 31 مارچ تک ویزا مفت ملے گا۔

سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری نے اس سلسلے میں میڈیا کو جانکاری دی اور کہا کہ کابینہ کے ذریعہ اٹھایا گیا یہ قدم بہت اہم ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے جس کے تحت 31 مارچ 2024 تک 7 ممالک کی عوام کے لیے مفت ویزا کی سہولت دی گئی ہے۔


سری لنکائی کابینہ کے ذریعہ کیے گئے فیصلے کے مطابق ہندوستان، چین، روس، ملیشیا، جاپان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے سیاح سری لنکا دورے پر بغیر کسی فیس کے ویزا حاصل کر سکیں گے۔ 2019 میں ایسٹر کے دن ہوئے بم دھماکوں کے بعد سری لنکا میں سیاحوں کی آمد کم ہو گئی تھی اور امید کی جا رہی ہے کہ تازہ فیصلے کا اثر سیاحت کے شعبہ پر مثبت پڑے گا۔ 2019 میں جو حادثہ ہوا تھا اس میں 11 ہندوستانیوں سمیت 270 لوگ ہلاک ہو گئے تھے اور 500 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ کورونا وبا کے بعد بھی ملک میں سیاسی سرگرمیاں سست پڑ گئی تھیں، لیکن اب حالات کو بدلنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔