برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن باپ بنے

واضح رہے کہ مسٹر بورس کی عمر 55 برس ہے اور ان کی منگیتر سائمنڈس نے ابھی تک 32 بہاریں ہی دیکھی ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن باپ بن گئے ہیں۔ ان کی منگیتر کیری سائمنڈس نے بدھ کی صبح ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔

محترمہ سائمنڈس نے لندن کے این ایچ ایس اسپتال میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔ ڈاکٹروں نے بچے کو جنم دینے کی تاریخ اگرچہ کچھ ہفتے بعد بتائی تھی لیکن مسٹر بورس کے گھر میں آج ہی اچھی خبر آ گئی۔ ماں اور نوزائیدہ بچے کی صحت ٹھیک ہے۔


ملک میں لاک ڈاؤن کے درمیان اس خبر کے آتے ہی مسٹر بورس اور سائمنڈس کو سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغام کا سیلاب سا آ گیا۔

صبح تقریباً 10 بجے لڑکے کی پیدائش ہوتے ہی # بورس بےبی ٹویٹر پر ٹرینڈنگ کالم میں ٹاپ پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ مسٹر بورس کی عمر 55 برس ہے اور ان کی منگیتر سائمنڈس نے ابھی تک 32 بہاریں ہی دیکھی ہیں۔اچھی بات یہ ہے کہ بورس جانسن ایک ترقی یافتہ ملک کے وزیر اعظم ہیں اور میاں بیوی کی عمر میں اتنا فرق برداشت کیا جا سکتا ہے لیکن شائد کسی اور تہذیب میں ایسا ہوتا تو یہ فرق تنقید کا موضوع ضرور بنتا اور یہی ترقی یافتہ ممالک بناتے۔


مسٹر بورس کچھ دنوں قبل کوروناوائرس ’كووڈ -19 ‘سے متاثر ہو گئے تھے اور انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا۔ وہ گزشتہ ہفتے ہی اسپتال سے واپس آئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔