لیبیا کی مسجد میں دھماکے، 2 افراد ہلاک، 55 زخمی

مقامی باشندوں نے بتایا کہ دھماکے ضلع مجوري کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران ہوئے۔ فوج کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ بموں میں شاید موبائل فون کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بن غازی: لیبیا کے مشرقی بن غازی شہر میں ایک مسجد کے اندر دوہرے بم دھماکے میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ 55 دیگرافراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ دھماکے ضلع مجوری کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران ہوئے۔ فوج کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ بموں کو شاید موبائل فون کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔

طبی ذرائع کے مطابق درجنوں زخمی افراد میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو نے کا خدشہ ہے۔

اسی شہر میں دو ہفتے قبل بھی دو ایسے بڑے کار بم دھماکے ہوئے تھے، جن میں 35 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ یہ دھماکے بھی بن غازی کے وسطی علاقے میں ایک مسجد کے سامنے کیے گئے تھے۔

بن غازی لیبیا کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہےاور وہاں فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر کی قیادت میں لیبیائی نیشنل آرمی یا ایل این اے کو کنٹرول حاصل ہے ۔ وہاں داعش اور القاعدہ سے منسلک کئی فعال شدت پسند گروہ ابھی تک موجود ہیں، جن کے خلاف نیشنل آرمی کے دستے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق بن غازی میں یہ بم حملے زیادہ تر انہی شدت پسند گروہوں کی طرف سے ہوتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Feb 2018, 9:13 AM