بی این پی ایک دہشت گرد جماعت ہے: شیخ حسینہ

آج صبح جب بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا آغاز ہوا تو وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ ان کی حکومت نے عوام کے جمہوری حقوق قائم کیے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

آج صبح جب بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا آغاز ہوا، وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ ان کی حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستحکم جمہوریت کی عدم موجودگی میں کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔حسینہ واجد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا ملک ودمختار ہے۔

شیخ حسینہ  نے جمہوری حکومتوں اور فوجی آمریت والے ممالک کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ترقی ایک بہت بڑا عنصر ہے۔انہوں نے کہا کہ "جمہوریت کے بغیر، ہم کوئی ترقی نہیں کر سکتے۔ بنگلہ دیش نے 2009 سے 2023 تک یہ حاصل کیا ہے کیونکہ ہم ایک مستحکم جمہوریت ہیں۔ اگر آپ دوسرے ممالک کو دیکھیں، خاص طور پر وہ جو فوجی آمریتیں ہیں، وہ کوئی ترقی نہیں کر سکتے ۔‘‘


انگریزی روزنامہ ’دی ہندوستان ٹائمس‘ کے نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق شیخ حسینہ نے اتوار کو ڈھاکہ کے سٹی کالج میں اپنا ووٹ ڈالا اور امید ظاہر کی کہ لوگ بڑی تعداد میں ان کی پارٹی عوامی لیگ کو ووٹ دیں گے۔انہوں نے عام انتخابات کے بائیکاٹ پر اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے بی این پی کو ’’دہشت گرد پارٹی‘‘ بھی کہا۔

انہوں نے کہا، "بی این پی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی اسی لیے انہوں نے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کے لیے تشدد کا سہارا لیا ہے۔ بنگلہ دیش کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے ۔‘‘انہوں نے کہا، "بی این پی ایک دہشت گرد جماعت ہے۔ پارٹی ایک فوجی بغاوت کے ذریعے بنائی گئی تھی اس لیے وہ جمہوریت مخالف ہیں۔ چونکہ انہیں اس بار موقع نہیں ملا، اس لیے وہ انتخابات کی مخالفت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"


سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی قیادت میں، بی این پی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے جب عوامی لیگ نے انتخابات کرانے کے لیے نگراں حکومت کو اقتدار سونپنے سے انکار کر دیا تھا۔حسینہ نے کہا، "میں ان انتخابات کی ساکھ کس پر ثابت کروں؟ ایک دہشت گرد جماعت کو؟ میرا احتساب عوام کے سامنے ہے ۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے اور امید ظاہر کی کہ الیکشن منصفانہ اور پرامن ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔