بلو اوریجن مشن: 11 منٹ کے دلچسپ خلائی سفر پر آج روانہ ہوں گے 6 مسافر، ٹیم میں ہند نژاد اروندر بہل بھی شامل
اڑان 3 اگست کو مغربی ٹکساس سے لانچ ہونے والی ہے۔ لانچ سے 30 منٹ پہلے ویب کاسٹ شروع ہوگا۔ یہ پرواز این ایس-34 بلو اوریجن کے نیو شیپرڈ پروگرام کا حصہ ہے جو اب تک 70 لوگوں کوخلا کا سفر کروا چکا ہے۔

تصویر ’ایکس‘@blueorigin
جیف بیجوس کی کمپنی ’بلو اوریجن‘ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ کمپنی آج اپنے سب-آربیٹیکل اسپیس ٹورسٹ فلائٹ، این ایس-34 کو لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس اسپیس فلائٹ میں 6 لوگ خلا کے سفر پر جانے والے جس میں آگرہ میں پیدا ہوئے اسٹیٹ انویسٹر اروندر (اروی) سنگھ بہل بھی شامل ہیں۔ یہ اڑان 3 اگست کو مغربی ٹکساس سے لانچ ہونے والی ہے۔ لانچ سے 30 منٹ پہلے ویب کاسٹ شروع ہوگا۔ یہ اڑان ایک دلچسپ سفر سے کہیں زیادہ ہے۔
یہ پرواز این ایس-34 بلو اوریجن کے نیو شیپرڈ پروگرام کا حصہ ہے جو اب تک 70 لوگوں کوخلا کا سفر کروا چکا ہے۔ یہ 14واں انسان بردار مشن ہوگا۔ اب تک کی کل ملا کر 34ویں پرواز ہوگی۔ اس کے ذریعہ لوگوں کو خلا میں بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ سرحد، کرمن لائن کے پار لے جایا جا چکا ہے۔
دراصل کمپنی کا ہدف انسانوں کو خلا کی سیر کرانا ہے، جس کے لیے کمپنی نیو شیپرڈ نامی ایک راکیٹ کا استعمال کرتی ہے۔ یہ مسافروں کو زمین اور خلا کے درمیان کی کرمن لائن کے پار لے جاتا ہے۔ یہ سفر تقریباً 11 منٹ کا ہوتا ہے جس میں مسافروں کو کچھ منٹوں کے لیے ’زیرو گرویٹی‘ کا احساس ہوتا ہے۔
ہند نژاد اروندر سنگھ بہل کی بات کی جائے تو وہ اپنے ایڈونچر اور عالمی اسفار کے لیے جانے جاتے ہیں وہ قطب شمالی سے لے کر گیزہ کے پیرامڈوں کا سفر کرنے کے بعد اب خلا میں جانے والے ہیں۔ اروندر سنگھ اب امریکی شہری بن چکے ہیں۔ انہوں نے دنیا کے سبھی ملکوں کا کم سے کم ایک بار سفر کرنے کا ہدف طے کیا ہے۔ اروندر سنگھ کے پاس پرائیویٹ پائلٹ کا لائسنس ہے اور انہوں نے ہیلی کاپٹر اڑانے کی ٹریننگ بھی لی ہے۔ بلو اوریجن کے ساتھ ان کا خلائی سفر ایکسپلوریشن اور ایڈونچر میں ان کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔
بلو اوریجن کے نیو شیپرڈ پروگرام کے تحت اس 14ویں ہیومن فلائٹ اور 34ویں اوور آل مشن میں اروندر سنگھ بہل کے ساتھ ترکی کے کاروباری گخان ایرڈم، پیورٹوریکو کے موسم سائنس داں اور ایمی ایوارڈ یافتہ صحافی ڈیبورا مارٹیریل، برطانوی فلانتھراپسٹ لیونیل پچفورڈ، صنعت کار جے ڈی رسیل (جنہوں نے پہلے این ایس-28 پر اڑان بھری تھی) اور 2021 میں بلو اوریجن اسپیس فلائٹ کے پہلے کرو ممبر ایچ ای جسٹن سن شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔