بائیڈن اور نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت پر کیا تبادلہ خیال

بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی فوری ضرورت اور انسانی امداد میں اضافے کے ساتھ یرغمالیوں کی واپسی پر زور دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویرآئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویرآئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ غزہ پٹی میں ممکنہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے حوالے سے دوحہ میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ’’دوحہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے جاری مذاکرات پر بات چیت کی، انہوں نے (بائیڈن) غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی فوری ضرورت اور انسانی امداد میں اضافے کے ساتھ یرغمالیوں کی واپسی پر زور دیا جو لڑائی میں روک کے باعث ممکن ہوئی۔‘‘


بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے متفقہ طور پر حمایت یافتہ 27 مئی 2024 کے انتظامات پر مبنی مذاکرات کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے اسرائیل کی سلامتی اور قومی دفاع کے لیے امریکہ کی جانب سے غیر معمولی حمایت پر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔