امریکی صدر بائڈن نے آخر وقت میں امریکہ کو شَٹ ڈاؤن سے بچایا

اسٹاپ گیپ بل بیشتر فیڈرل ایجنسیوں اور پروگراموں کے لیے موجودہ سطحوں پر اخراجات کا انتظام کرے گا، یہ طوفان ایڈا جیسی قدرتی آفات سے نبرد آزما امریکیوں کی بھی مدد کرے گا۔

امریکی صدر جو بائڈن
امریکی صدر جو بائڈن
user

قومی آوازبیورو

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے امریکہ میں شروع ہونے والے جزوی حکومتی شَٹ ڈاؤن کو آخر وقت میں ٹال دیا۔ بائڈن نے امریکی کانگریس کے ذریعہ آناً فاناً میں پاس ایک جز وقتی مالیاتی بل پر دستخط کر شَٹ ڈاؤن کے خطرے کو دور کر دیا ہے۔ یہ بل حکومت کو مختلف محاذ کے لیے 3 دسمبر تک فنڈ فراہم کرے گا۔

خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے دن میں امریکی سینیٹ اور ہاؤس آف رپریزنٹیٹو نے بل کو تیزی سے منظوری دی۔ سینیٹ میں بل کو پاس کرنے کے لیے 35-65 کے حساب سے ووٹ پڑے اور ہاؤس آف رپریزنٹیٹو میں 175-254 کے حساب سے ووٹ پڑے، جس میں کچھ ریپبلکن نے بھی ڈیموکریٹ کے ساتھ ووٹنگ کی۔


آخری منٹ کا اسٹاپ گیپ بل بیشتر فیڈرل ایجنسیوں اور پروگراموں کے لیے موجودہ سطحوں پر خرچ کا انتظام کرے گا۔ یہ طوفان ایڈا جیسی قدرتی آفات سے نبرد آزما امریکیوں کی مدد کرنے اور افغان پناہ گزینوں کو پھر سے بسانے میں مدد کرنے کے لیے ایمرجنسی فنڈنگ بھی کرے گا۔

ایک قرض حد سہولت پر جانبدارانہ لڑائی کے بعد اس بل کو کانگریس کی منظوری ملی، کیونکہ ڈیموکریٹس نے جز وقتی سرکاری خرچ بل میں قرض حد کی ملتوی کو شامل کرنے کا ارادہ کیا تھا، جس کی ریپبلکن کے ذریعہ مخالفت کی گئی تھی۔ ریپبلکن اراکین پارلیمنٹ نے دلیل پیش کی کہ ڈیموکریٹس کو اپنی قوت پر قرض حد بحران کو حل کرنا چاہیے، کیونکہ وہ کانگریس اور وہائٹ ہاؤس کے دونوں روم کو کنٹرول کرتے ہیں، جب کہ صدر کی 3.5 ٹریلین ڈالر خرچ منصوبہ کو تیار کرنے میں ٹو پارٹی سسٹم کی کمی کے بارے میں شکایت کرتے ہیں۔


سینیٹ میں ریپبلکن نے پہلے کہا کہ وہ ایک سرکاری شَٹ ڈاؤن کو روکنے کے لیے اسٹاپ گیپ فنڈنگ بل کی حمایت کریں گے اور ڈیموکریٹس پر قرض حد انتظام کو ہٹانے کا دباؤ ڈالیں گے۔ سینیٹ کی اکثریت کے لیڈر چک شومر نے بدھ کی شام کو اعلان کیا کہ ایک سمجھوتہ ہو گیا ہے۔ اسٹاپ گیپ فنڈنگ بل منظور ہونے کے ساتھ ڈیموکریٹس کو آنے والے دنوں میں قرض حد پر جلدی سے کام کرنے کی ضرورت ہوگی، کیونکہ ٹریزری سکریٹری جینیٹ یلین نے حال ہی میں متنبہ کیا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کے پاس امریکہ کے سامنے قرض حد بڑھانے یا ملتوی کرنے کے لیے 18 اکتوبر تک کا وقت ہے۔ قومی قرض پر چوک کی امید ہے۔

یلین نے نوٹ کیا کہ کانگریس کو قرض حد بڑھانے کے لیے آخری منٹ تک انتظار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ بقیہ غیر معمولی ترکیب اور نقدی زیادہ وقت تک نہیں چل سکتی ہے۔ اس درمیان ڈیموکریٹس کو ریپبلکن کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی پارٹی کے اراکین سے رخنات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہ 3.5 ٹریلین ڈالر خرچ پیکیج کو پاس کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔