’حسیناؤں سے بچ کر رہیں!‘ چین نے اپنے طلبا کو کیوں کیا متنبہ؟

چین کی اسٹیٹ سیکورٹی منسٹری نے بدھ کے روز اپنے وی چیٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر طلبا کو تفصیلی تنبیہ جاری کی، اس میں کہا گیا ہے کہ طلبا سے خفیہ جانکاری حاصل کرنے کے لیے کئی طرقوں سے لبھایا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چینی طلبا کی علامتی تصویر</p></div>

چینی طلبا کی علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

حکومت چین نے آج اپنے ملک کے طلبا سے ایک خصوصی اپیل کی ہے جو سرخیوں میں ہے۔ چین نے طلبا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حسیناؤں سے دور رہیں۔ اس کے پیچھے کی وجہ بھی بتائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ طلبا کو خاص طور سے حسیناؤں سے بچ کر رہنا چاہیے، کیونکہ اس سے ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دراصل چین کی سرکردہ جاسوسی ایجنسی نے حساس ڈاٹا تک رسائی رکھنے والے طلبا کو خوبصورت لڑکوں اور خوبصورت لڑکیوں سے محتاط رہنے کی تنبیہ کی ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اداروں کے لیے جاسوسی کرنے کے لیے یہ حسینائیں لبھانے کا کام کر سکتی ہیں جس سے قومی سیکورٹی سے سمجھوتہ ہو سکتا ہے۔


چین کی اسٹیٹ سیکورٹی منسٹری نے بدھ کے روز اپنے وی چیٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر طلبا کو تفصیلی تنبیہ جاری کی، اس میں کہا گیا ہے کہ طلبا سے خفیہ جانکاری حاصل کرنے کے لیے کئی طرقوں سے لبھایا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ ریاستی سیکورٹی محکموں نے اخذ کیا ہے کہ غیر ملکی جاسوسی اور خفیہ محکموں کے اہلکاروں نے نوجوان طلبا کو ہدف بنا کر لبھانے اور دراندازی کی کوشش کی ہے۔ وہ نوجوان طلبا کی خواہشات کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چین اپنی قومی سیکورٹی کے لیے مبینہ خطرات پر نکیل کس رہا ہے اور اس سال اپنے شہریوں کو کئی تنبیہیں جاری کی ہیں۔ جاسوسی کے کئی معاملوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے ملازمین خاص طور سے کالج کے طلبا کو ہدف بناتے ہیں جن کے پاس مخصوص اور حساس سائنسی ریسرچ ڈاٹا تک رسائی ہوتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔