بنگلہ دیش کے آرمی چیف کو گرفتار کر پھانسی دلانا چاہتے ہیں محمد یونس، بنگلہ دیشی صحافی کا دعویٰ

’انڈیا ڈیلی لائیو‘ پر ایک پروگرام میں بولتے ہوئے بنگلہ دیشی صحافی صلاح الدین شعیب چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’محمد یونس پوری طرح پاکستان کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>محمد یونس (فائل)، ویڈیو گریب</p></div>

محمد یونس (فائل)، ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

بنگلہ دیش میں گزشتہ سال تختہ پلٹ کے بعد آرمی چیف جنرل وقار الزماں سب سے اہم شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے تھے۔ ان کے اشارے پر ہی شیخ حسینہ کے ملک چھوڑنے کے بعد محمد یونس کو عبوری حکومت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اس کے کچھ دنوں بعد ہی محمد یونس اور وقار الزماں کے درمیان کشیدگی کی خبریں آنے لگیں تھیں۔ اب حالات بد سے بدتر ہو چکے ہیں اور محمد یونس کسی بھی قیمت پر وقار الزماں کو راستے سے ہٹانے کی سوچ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ انھیں گرفتار کے پھانسی بھی دی جا سکتی ہے۔ یہ دعویٰ بنگلہ دیش کے ایک صحافی نے کیا ہے۔

’انڈیا ڈیلی لائیو‘ پر ایک پروگرام میں بولتے ہوئے بنگلہ دیشی صحافی صلاح الدین شعیب چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد یونس پوری طرح پاکستان کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔ یہ بات آرمی چیف وقار الزماں کو پسند نہیں آ رہی ہے اور دونوں کے رشتوں میں کشیدگی کی وجہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لال منیرہاٹ میں چین کو ایئر بیس بنانے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس سے قبل محمد یونس ڈھاکہ کی آرڈیننس فیکٹری پاکستان کو سونپنے کی کوشش کر چکے ہیں۔ آرمی چیف وقار الزماں نے مداخلت کر کے اس معاہدہ کو رکوا دیا۔


صحافی چودھری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ یونس مسلسل آرمی چیف زماں کے قریبیوں پر شکنجہ کس رہے ہیں تاکہ ان کو کمزور کر سکیں۔ یونس نے کئی سینئر افسران کو ہاؤس اریسٹ کرا دیا ہے اور ان پر مقدمے کیے گئے ہیں۔ ان تمام معاملات کے درمیان محمد یونس نے خلیل الرحمان کو قومی سلامتی کا مشیر بنا دیا ہے۔ یہ آرمی چیف وقار الزماں کے خلاف صاف طور پر سازش کا حصہ ہے۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ آنے والے وقت میں زماں کو برخاست کر دیا جائے گا۔ یونس کا ارادہ زماں کو گرفتار کر کے جیل بھینے اور مقدمہ چلا کر پھانسی دینے کا ہے۔ ان کے پیچھے بہت بڑی سازش چل رہی ہے۔

شعیب چودھری کے مطابق بنگالی کسی بھی صورت میں پاکستانی کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ بنگالی تو پاکستانی فوج اور حکومت کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ یونس بنگالی ہے ہی نہیں، اس لیے وہ پاکستان کی گود میں بیٹھ رہے ہیں۔ یونس کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اگر کسی بیرونی طاقت کے اشارے پر انہوں نے بنگلہ دیش کی آرمی اور عوام کے خلاف جنگ شروع کرنے کی کوشش کی تو ان کا انجام بہت برا ہوگا۔


صحافی چودھری نے کہا کہ یونس کو اقتدار میں لانے کے پیچھے پاکستان اور امریکہ کا ہاتھ ہے۔ ان بیرونی طاقتوں کا مقصد بنگلہ دیش کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ یہ مکمل سازش بنگلہ دیش کو لوٹنے کے لیے رچی جا رہی ہے۔ ان کا کام آسان ہو گیا ہے کیونکہ شیخ حسینہ کی پارٹی فی الحال انڈر گراؤنڈ ہے۔ اس کے باوجود یونس کے دل میں شیخ حسینہ کا ہی ڈر ہے کہ اگر وہ بنگلہ دیش واپس آئیں تو عوام ان کے استقبال کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ چودھری نے شیخ حسینہ کے حوالے سے کہا کہ ’’انہوں نے ہمیشہ ہندوستان سے اچھے تعلقات رکھے اور ان کو اس کا فائدہ بھی ہوا۔ بنگلہ دیش کی ترقی کی رفتار بھی تیز ہوئی۔ دوسری جانب پاکستان سے ہاتھ ملانے والے لیڈر ملک کو بربادی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ آج کی حکومت یہی کر رہی ہے لیکن عام بنگالی کی ہندوستانیوں سے دوستی کبھی نہیں ٹوٹ سکتی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔