ڈونالڈ ٹرمپ کو جھٹکا، میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے میں دفاعی بجٹ کا نہیں ہوگا استعمال

ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ ان کا خیال ہے کہ دیوار بننے سے انسانی اور منشیات اسمگلنگ کو بھی روکنے میں مدد ملے گی۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں ٹیکساس کی ایک عدالت نے میکسیکو کے ساتھ لگنے والی 275 کلومیٹر طویل سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے دفاعی بجٹ فنڈز کا استعمال کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے منصوبہ کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔ مغربی ٹیکساس کی ایک ضلعی عدالت کے وفاقی جج ڈیوڈ برينس نے اس معاملہ پر منگل کو دئیے اپنے فیصلہ میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کا فوجی مقاصد کے لئے پارلیمنٹ کی طرف سے جاری دولت کو میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ غلط ہے۔

دراصل ٹرمپ انتظامیہ فوجی فنڈ سے 3.6 ٹریلین ڈالرکی لاگت سے میکسیکو سرحد پر تقریباً 275 کلو میٹر طویل دیوار بنانا چاہتا ہے۔ اس سے پہلے ستمبر میں وزیر دفاع مارک ایسپر نے دیوار کے وسائل اکٹھے کرنے کے لئے ممبران پارلیمنٹ سے کچھ فوجی تعمیراتی منصوبوں کو منسوخ کرنے کے لئے بھی کہا تھا۔


قابل غور ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران امریکہ میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ ان کا خیال ہے کہ دیوار بننے سے غیر قانونی امیگریشن پر لگام کسا جا سکے گا اور انسانی اور منشیات کی اسمگلنگ کو بھی روکنے میں مدد ملے گی۔

امریکی صدر کا یہ منصوبہ فی الحال التوا میں چلا گیا ہے ۔ اس سے قبل امریکی پارلیمنٹ نے سرحد پر دیوار بنانے کے کئی ٹریلین ڈالر کے منصوبہ کو منظوری دینے سے انکار کر دیا تھا، اس کے بعد سے ڈونالڈ ٹرمپ فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔