آئی فون لائن میں تبدیلی کے لیے ’ایپل‘ کا بڑا منصوبہ، پہلے فولڈیبل آئی فون لانچ کی تیاری

قیاس ہے کہ 2027 میں آئی فون میں اسکوئر کارنر ملنے بند ہو جائیں گے۔ نئے ڈیزائن کو لکوئڈ گلاس انٹرفیس کے حساب سے تیار کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آن اسکرین ایلیمنٹ کو بھی راؤنڈ ایز دیے جا سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹاگرام’</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

اگلے مہینے ایپل کی آئی فون 17 سیریز لانچ ہونے والی ہے، لیکن اس سے پہلے ہی ایک بڑی جانکاری سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی نے اپنی آئی فون لائن میں تبدیلی کے لیے بڑا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے تحت اس نے تین سال کا وقت مقرر کیا ہے۔ اسی دوران کمپنی 2026 میں اپنا پہلا فولڈیبل آئی فون لانچ کرے گی۔

ایپل کمپنی آئی فون لائن اَپ کو نئی شکل دینے جا رہی ہے اور اس کی شروعات آئی فون 17-ایئر سے ہوگی۔ یہ کمپنی کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔ یہ اگلے مہینے لانچ ہوگا۔ اس سے بھی بڑی تبدیلی اگلے سال دیکھنے کو ملے گی، جب کمپنی اپنا پہلا فولڈیبل آئی فون لانچ کرے گی۔ یہ بک اسٹائل کا فون ہوگا اور گوگل اور سیمسنگ کے فولڈیبل فون کو سخت ٹکر دے گا۔


رپورٹس کے مطابق پہلا فولڈیبل آئی فون چار کیمروں کے ساتھ آئے گا۔ اس کے ریئر میں دو، اِنر اسکرین اور کور اسکرین پر ایک-ایک کیمرہ ہوگا۔ اس کے علاوہ اس فون میں سم کارڈ سلاٹ نہیں ہوگا اور کنکٹیویٹی کے لیے اس میں ایپل اپنے اِن ہاؤس ماڈم کو استعمال کرے گا۔ اس میں فیس آئی ڈی کی جگہ ٹچ آئی دی جائے گی۔ فولڈ ہونے پر اس آئی فون کی موٹائی 9.5-9 ایم ایم رہ سکتی ہے۔ اس کی قیمت کو لے کر باضابطہ طور پر ابھی کوئی جانکاری نہیں آئی ہے لیکن یہ مانا جا رہا ہے کہ اسٹینڈرڈ آئی فون کے مقابلے میں اس کی قیمت زیادہ ہوگی۔

واضح رہے کہ 2027 میں آئی فون کو 20 سال پورے ہو جائیں گے اور کمپنی اس موقع پر آئی فون میں بڑی تبدیلی کرے گی۔ قیاس ہے کہ 2027 میں آئی فون میں اسکوئر کارنر ملنے بند ہو جائیں گے۔ نئے ڈیزائن کو لکوئڈ گلاس انٹرفیس کے حساب سے تیار کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آن اسکرین ایلیمنٹ کو بھی راؤنڈ ایز دیے جا سکتے ہیں۔ ایسے میں 2027 ایپل کی آئی فون لائن اَپ کے لیے ایک بڑا سال ثابت ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔