پاکستان میں ایک اور ٹک ٹاک اسٹار کا قتل، گھر میں ملی سمیرہ راجپوت کی لاش، بیٹی نے زہر دے کر مارنے کا لگایا الزام
ابتدائی رپورٹ میں یہ جانکاری ملی ہے کہ سمیرہ راجپوت کو کچھ لوگوں نے زہر دے کر مارا ہے جو مبینہ طور پر ان پر جبراً شادی کا دباؤ بنا رہے تھے۔ اس معاملے میں دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار سمیرہ راجپوت (فائل)، تصویر ’انسٹاگرام‘
پاکستان میں ایک اور خاتون ٹک ٹاک کنٹینٹ کریٹر کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی ہے۔ سمیرہ راجپوت نام کی ٹک ٹاکر کی لاش سنگھ کے گھوٹکی ضلع کے باگو علاقے واقع اپنے گھر سے ملی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں یہ جانکاری ملی ہے کہ انہیں کچھ لوگوں نے زہر دے کر مارا ہے جو مبینہ طور پر ان پر جبراً شادی کا دباؤ بنا رہے تھے۔
’جیو نیوز‘ کے مطابق سمیرہ راجپوت کی 15 سال کی ایک بیٹی ہے، وہ بھی ایک ٹک ٹاک کریٹر ہے۔ بیٹی نے الزام لگایا ہے کہ کچھ لوگوں نے سمیرہ کو زہریلی گولیاں دیں تھیں، جس سے اس کی ماں کی موت ہو گئی۔
اطلاع کے مطابق پولیس نے 2 لوگوں بابو راجپوت اور محمد عمران کو اس معاملے میں حراست میں لے لیا ہے۔ گھوٹکی ضلع کے پولیس افسر انور شیخ نے سمیرہ کی بیٹی کے دعوے کی تصدیق کی ہے لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ پولیس فی الحال اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ کہیں اس میں کوئی گڑبڑی تو نہیں ہے۔
گھوٹکی کے سینئر ایس ایس پی محمد انور کھیتان کے مطابق سمیرہ راجپوت کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے جس میں پتہ چلا ہے کہ ان کی موت زہر کی وجہ سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سمیرہ راجپوت پاکستان میں ایک مشہور کنٹینٹ کریٹر تھیں، جس کے ٹک ٹاک پر 58000 سے زیادہ فالوورس اور 10 لاکھ سے زیادہ لائکس تھے۔
پاکستان میں سوشل میڈیا پر فعال رہنے والی لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی تشدد اور موت کے کئی معاملے سامنے آچکے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق گزشتہ مہینے 17 سال کی ٹک ٹاکر صنا یوسف کا اسلام آباد واقع ان کے گھر پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم عمر حیات کو گرفتار کیا تھا۔ پاکستان میں اس طرح کے واقعات نے خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کو لے کر تشویش بڑھا دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔