امریکہ میں پھر ہوئی گولی باری، یونیورسٹی آف ورجینیا میں اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 2 دیگر زخمی

پولیس کے مطابق ملزم شخص یو وی اے فٹبال ٹیم کا سابق کھلاڑی ہے، اسی نے اتوار کو اچانک فائرنگ شروع کر دی تھی اور حملہ کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گولی، علامتی تصویر یو این آئی
گولی، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

امریکہ میں برسرعام فائرنگ کے واقعات لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں۔ تازہ معاملہ امریکہ کی یونیورسٹی آف ورجینیا میں پیش آیا جہاں اندھادھند فائرنگ میں تین لوگوں کی جان چلی گئی۔ اس واقعہ میں اب تک دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ ابھی تک حملہ آوروں کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے، حالانکہ پولیس زور و شور سے حملہ آور کی تلاش کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف ورجینیا میں فائرنگ اتوار کے روز ہوئی۔ ایک شخص نے اچانک یہ فائرنگ شروع کر دی جس میں تین افراد کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔ ملزم نے ایسا کیوں کیا، اس سلسلے میں کوئی بھی جانکاری سامنے نہیں آ سکی ہے۔ پولیس کے حوالے سے یہ اطلاع ضرور سامنے آئی ہے کہ ملزم شخص یو وی اے فٹبال ٹیم کا سابق کھلاڑی ہے۔ اسی نے اتوار کو اچانک فائرنگ شروع کر دی تھی اور حملہ کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے اس کی تصویر جاری کر دی ہے اور سبھی سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی طرح کی جانکاری ملنے پر فوراً 911 پر مطلع کیا جائے۔


واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں امریکہ کئی بار اندھادھند فائرنگ کے واقعات کا مشاہدہ کر چکا ہے۔ اگست ماہ میں راجدھانی واشنگٹن ڈی سی میں دیر رات فائرنگ کی گئی تھی جس میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسی طرح امریکہ کے انڈیانا میں 18 جولائی کو گرین ووڈ پارک مال میں فائرنگ کے واقعہ میں تین لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں ایک ہاؤس پارٹی کے دوران 11 جولائی کو حملہ کیا گیا تھا، اور وہاں بھی تین لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔