امریکہ میں ایک اور طیارہ حادثہ، ایریزونا میں میڈیکل ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ گر کر تباہ، 4 لوگوں کی موت

میکسیکو کے البوکرک واقع سی ایس آئی ایوی ایشن کمپنی کا طیارہ فلیگ اسٹاف سے تقریباً 200 میل شمال-مشرق میں چنالے ہوائی اڈے کے پاس حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس میں سوار سبھی لوگ طبی اہلکار تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/nypost">@nypost</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکہ میں ایک بار پھر طیارہ حادثہ ہوا ہے۔ منگل کو ایک میڈیکل ٹرانسپورٹ طیارہ شمالی ایریزونا میں گرنے کے بعد جل کر خاک ہو گیا۔ حادثے میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ نیو میکسیکو کے البوکرک واقع سی ایس آئی ایوی ایشن کمپنی کا یہ طیارہ فلیگ اسٹاف سے تقریباً 200 میل (321 کلومیٹر) شمال-مشرق میں چنالے ہوائی اڈے کے پاس گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں سوار سبھی لوگ طبی اہلکار تھے جو ایک مریض کو لینے کے لیے اسپتال جا رہے تھے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے افسروں نے بتایا کہ بیچ کرافٹ 300 دوپہر میں ہوائی اڈے پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کے بعد نواجو پولیس محکمہ کے چِنلے ضلع اور فائر و ریسکیو سروسز کے ہنگامی اہلکار جائے وقوع پر پہنچے۔ ٹیم نے آگ پر قابو پاتے ہوئے راحت کام شروع کیا۔


ابھی تک حادثے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور ایف اے اے حادثے کی جانچ کر رہا ہے۔ جانچ میں طیارہ کے اڑان ریکارڈ، رکھ رکھاؤ کے دستاویز، موسم اور پائلٹ کی اڑان کی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ سی ایس آئی ایوی ایشن جانچ میں تعاون کر رہی ہے اور مہلوکین کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

نواجو نیشن کے صدر بو نیوگرین نے حادثے کو دل توڑنے والا بتایا اور سوگ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ دوسروں کی جان بچانے کے لیے وقف تھے۔ انہوں نے شہید میڈیکل اہلکاروں کی قربانی اور خدمت کے لیے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔


واضح رہے کہ اس سے پہلے اسی سال جنوری میں فیلاڈیلفیا میں بھی ایک میڈیکل ٹرانسپورٹ طیارہ حادثہ ہو گیا تھا جس میں 8 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ حادثے کی جانچ کر رہے نیشنل ٹرانسپورٹین سیفٹی بورڈ نے کہا تھا کہ طیارے کا وائس ریکارڈر کام نہیں کر پا رہا تھا۔ حال ہی میں امریکہ کے نارتھ کیرولینا میں اوک آئی لینڈ کے پاس ایک طیارہ سمندر میں جا گرا تھا۔ یہ حادثہ 2 اگست کو شام میں پیش آیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔