یونان میں پھر آیا 6.1 شدت کا زلزلہ، جھٹکوں سے خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر بھاگے، سنامی کا خوف طاری
یونائٹیڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 1.51 بجے آیا، جس کے بعد لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل گئے۔

یونان میں آیا زلزلہ،@LastQuake
یونان کے کاسوس جزیرہ کے پاس زلزلہ کے تیز جھٹکوں نے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ زلزلہ کے جھٹکے یونان کے کئی حصوں میں محسوس کیے گئے ہیں اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 بتائی جا رہی ہے۔ یونائٹیڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 1.51 بجے آیا، جس کے بعد لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل گئے۔ زلزلہ کے بعد لوگوں پر سنامی کا خوف طاری ہو گیا ہے، لیکن فی الحال اس تعلق سے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یونان میں ایک ہفتہ قبل (14 مئی) بھی زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس وقت بھی ریکٹر اسکیل پر شدت 6 سے زیادہ درج کی گئی تھی۔ 14 مئی کو زلزلہ بوقت صبح آیا تھا اور جھٹکا اتنا تیز تھا کہ لوگ گھبرا کر اٹھ بیٹھے تھے۔ جرمن ریسرچ سنٹر فار جیوسائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق 14 مئی کو یونان کے کریٹ جزیرہ پر زلزلہ کی شدت 6.3 محسوس کی گئی تھی۔ حالانکہ اس سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا تھا، لیکن لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
بہرحال، تازہ زلزلہ کے بعد متعلقہ افسران نے سنامی سے متعلق جائزہ شروع کر دیا ہے۔ ای ایس ایم سی کے مطابق سنامی کے خطرے کی تشخیص کی جا رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر اہم جانکاری دی جائے گی۔ گزشتہ ہفتہ جب زلزلہ آیا تھا تو ساحلی علاقوں میں سنامی کا الرٹ جاری کیا گیا تھا، اسی لیے لوگوں میں زلزلہ کے بعد خوف کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔