اومیکرون ویرینٹ کا خوف، برطانوی وزیر اعظم نے لگوایا بوسٹر ڈوز

نئے وینرینٹ کا خوف بڑھتا ہی جا رہا ہے ،اسی خوف کے پیش نظر برطانوی وزیر اعظم نے بوسٹر ڈوز لگوا لیا ہے اور اس تعلق سے انہوں نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے نئے ویرینٹ اومیکرون کے خطرے کے بیچ کورونا ویکسین کا بوسٹر ڈوز بھی لگوا لیا ہے۔ اس کی اطلاع انہوں اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ دی اور اس تعلق سے ایک ویڈیو شئیر کیا جس میں وہ بوسٹڑ ڈوز لگواتے نظر آ رہے ہیں۔

بورس جانسن نے ویڈیو میں کہا ہے کہ انہوں نے بوسٹر ڈوز لگوا لیا ہے ،آپ لوگ (برطانوی عوام) جلد از جلد ویکسین کی خوراک کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بوسٹر ڈوز کورونا سے بچائے رکھنے میں ہماری مدد کرے گا۔


اومیکرون کے تعلق سے بورس جانسن نے کہا کہ چاہے ہم نئے وینرینٹ سے متاثر ہوئے ہوں یا نہ ہوئے ہوں لیکن کورونا کے بوسٹر ڈوز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ ہمارے لئے بہت ضروری ہے اس لئے عوام اس کو جلد از جلد لگوائے۔

نئے ویرینٹ اومیکرون کے خطرے کو دیکھتے ہوئے برطانیہ نے دس ممالک جن میں انگولا، موزمبیک، ملاوی، جنوبی افریقہ وغیرہ شامل ہیں ان کے ساتھ ہوائی سفر ہر پابندی عائد کر دی ہے۔برطانیہ نے باہر سے آنے والے ہر شخص کی آر ٹی پی سی آر رپورٹ لازمی کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Dec 2021, 7:40 AM