الجزائر: جنگل کی آگ 159 مقامات تک پہنچی، اب بھی کئی جگہ اٹھ رہے شعلے، ہلاکتوں کی تعداد 12 پہنچی

الجزائر کے بحیرہ روم کے ساحلی علاقوں میں گرمیوں کے دوران جنگلات میں آگ لگنے کا خطرہ اکثر بڑھ جاتا ہے۔ حالیہ سالوں میں بڑھتی گرمی، خشک سالی اور تیز ہواؤں نے اس خطرے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>الجزائر. تصویر/آئی اے این ایس</p></div>
i

الجزائر کے شمال مشرق میں شدید جنگل کی آگ نے تباہی مچا دی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق آگ کی زد میں آنے کی وجہ سے 12 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی ہدایت پر وزیر داخلہ سعید سیود نے جمعرات کو بیجایہ اور جیجلے صوبہ کا دورہ کیا۔ زخمیوں کو دیکھنے کے لیے اسپتال پہنچے اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ خبر رساں ایجنسی ’سنہوا‘ کے مطابق الجزائر کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ مرنے والوں میں جیجلے کے 5، بیجایہ کے 4 اور تیجی اوجو کے 3 افراد شامل ہیں۔

افسران کے مطابق بدھ کو ملک بھر میں 159 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات درج کیے گئے ہیں۔ صرف بیجایہ صوبہ میں 36 مقامات پر آگ لگی، جن میں سے 18 پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پڑوسی صوبہ جیجلے کی 12 بلدیاتی اداروں میں بھی آگ سے نمٹنے کے لیے مہم جاری ہے۔ افسران نے مزید بتایا کہ سکیکدہ، ایل طارف، بویرا، تیجی اوجا اور تبسہ صوبوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے کئی خاندانوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ جنگلات کی آگ کے درمیان الجزائر اور پڑوسی ملک تیونس میں بھی شدید ہیٹ ویو چل رہی ہے۔ افسران کے مطابق انتہائی درجہ حرارت نے آگ کے پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھا دیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ الجزائر کے بحیرہ روم کے ساحلی علاقوں میں گرمیوں کے دوران جنگلات میں آگ لگنے کا خطرہ اکثر بڑھ جاتا ہے۔ حالیہ سالوں میں بڑھتی گرمی، خشک سالی اور تیز ہواؤں نے اس خطرے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ صدر عبدالمجید تبون کی ہدایت پر وزیر داخلہ سعید سیود نے وزیر صحت محمد صدیق آیت مسعودان کے ساتھ بیجایہ اور جیجلے کا دورہ کیا، تاکہ آگ بجھانے کی کوششوں کی نگرانی کی جا سکے اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی جا سکے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔