امریکہ میں ہوائی خدمات پوری طرح ٹھپ، سبھی ایئرپورٹس پر پھنس گئے ہزاروں مسافر، تکنیکی خرابی سے حالات دگرگوں

مسافروں کو لگاتار اَپڈیٹ دیا جا رہا ہے، حالانکہ پریشان مسافر سوشل میڈیا پر لگاتار جواب طلب کر رہے ہیں، انھیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

امریکہ میں ہوائی خدمات بری طرح سے متاثر ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن کے سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پروازیں اثر انداز ہوئی ہیں۔ ہوائی سروس پوری طرح سے ٹھپ ہو گئی ہے اور سبھی پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔ پروازوں کو روکے جانے سے سبھی ایئرپورٹس پر ہزاروں کی تعداد میں مسافر پھنس گئے ہیں اور حالات انتہائی دگرگوں معلوم پڑ رہے ہیں۔ یہ بھی نہیں بتایا جا رہا ہے کہ سسٹم ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔

فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے سسٹم میں خرابی کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یونائٹیڈ نوٹس ٹو ایئر مشن (این او ٹی اے ایم) سسٹم فیل ہو چکا ہے۔ پائلٹوں کو پرواز سے متعلق حالات کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے اور طیارہ کے پرواز بھرنے سے پہلے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف اے اے اپنے نوٹس ٹو ایئر مشن سسٹم کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم جانچ کر رہے ہیں اور اب سسٹم کو پھر سے پاپولیٹ کیا جا رہا ہے۔ نیشنل ایئر اسپیس سسٹم میں آپریشنز اثرانداز ہیں۔‘‘


اس واقعہ کے تعلق سے مسافروں کو لگاتار اَپڈیٹ دیا جا رہا ہے۔ حالانکہ پریشان مسافر سوشل میڈیا پر لگاتار جواب طلب کر رہے ہیں۔ انھیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کم و بیش 800 پروازوں پر سسٹم کی اس خرابی کا اثر پڑا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */