کابل ایئرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کے لیے پوری طرح تیار : طالبان

اس دوران کئی طیارے قطر ، بحرین ، متحدہ عرب امارات ، ازبکستان ، قزاقستان اور پاکستان سے انسانی امداد کے ساتھ یہاں پہنچے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

افغانستان میں حکومت کر رہے طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کابل کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہو چکا ہے اور اب تمام ایئر لائنز اپنی خدمات دوبارہ شروع کر سکتی ہیں۔ ترجمان عبدالقہر بلکی نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مسائل کو حل کرلیا گیا ہے اور ہوائی اڈہ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان نے تمام ایئرلائنز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ان تمام ایئرلائنز اور ممالک سے پہلے کی طرح پروازیں شروع کرنے کی امید کرتا ہے جہاں سے پہلے کابل کے لیے پروازیں آتی تھیں۔

مسٹر بلکی نے کہا کہ وزارت خارجہ نے پروازوں کے آپریشن میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکی قیادت والی افواج اور امریکی شہریوں کی واپسی کے دوران 31 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر حملہ کئے گئے اور اسے نقصان پہنچایا گیا تھا۔


ہوائی اڈے کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ 15 اگست کو ملک میں طالبان کی حکومت کے آغاز سے طویل عرصے سے معطل ایئر لائنز حالیہ ہفتوں میں دوبارہ شروع ہوئی ہیں۔ اس دوران کئی طیارے قطر ، بحرین ، متحدہ عرب امارات ، ازبکستان ، قزاقستان اور پاکستان سے انسانی امداد کے ساتھ یہاں پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تجارتی پروازیں پاکستان ، ایران اور قطر سے بھی آئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */