مصر میں 5.4 شدت کا آیا زلزلہ، میانمار میں بھی محسوس کیے گئے جھٹکے

مصر کے ’ریڈ کریسینٹ‘ نے ان علاقوں میں ایمرجنسی پلان کو فعال کر دیا، جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اب تک کسی جانی و مالی نقصانات کی خبر نہیں ہے۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
i

مصر میں آج صبح 5.4 شدت کے زلزلہ سے لوگوں میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔ آس پاس کے علاقوں میں اس زلزلہ کی وجہ سے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ زلزلہ 10 کلو میٹر گہرائی میں آیا تھا۔ زلزلہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے جھٹکے میانمار میں بھی محسوس کیے گئے۔ بعد ازاں میانمار میں بھی 3.3 شدت کا زلزلہ درج کیا گیا۔ مصر کے حکام نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز سویز شہر سے 38 کلو میٹر دور تھا۔ حالانکہ پہلے ’جرمن ریسرچ سینٹر‘ نے اسے سویز کے پاس بتایا تھا، جبکہ ’ای ایم ایس سی‘ نے سویز سے تقریباً 29 کلو میٹر شمال مغرب میں بتایا۔ مصر کے ’ریڈ کریسینٹ‘ نے ان علاقوں میں ایمرجنسی پلان کو فعال کر دیا، جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اب تک کسی جانی و مالی نقصانات کی خبر نہیں ہے۔

ریڈ کریسینٹ نے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ کمزور عمارتوں سے دور رہیں تاکہ کسی نقصان کا خدشہ نہ ہو، اور سرکاری اطلاعات پر بھروسہ کریں۔ مصر کے وزیر صحت خالد عبدالغفار نے پورے ملک میں ’ایمرجنسی رسپانس پلان‘ نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی ایمبولنس خدمات کو مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ مصر اور وسیع تر مشرقی بحیرہ روم کا علاقہ زلزلہ کے لحاظ سے ایکٹیو زون میں واقع ہے۔ اس علاقے میں اس شدت کے زلزلے وقفے وقفے سے آتے رہتے ہیں۔ حالانکہ عام طور پر ہلکے زلزلے کی وجہ سے بہت کم یا کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے۔


میانمار میں بھی 3 اگست کو صبح کے وقت زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہاں زلزلے کی شدت 3.3 درج کی گئی ہے۔ زلزلہ 105 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔ میانمار میں بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ شمال مشرقی افریقہ کے اس ملک میں زلزلے کے تیز جھٹکے کم ہی آتے ہیں۔ میانمار میں سب سے خطرناک زلزلے کے جھٹکے اکتوبر 1992 میں آئے تھے، جب زلزلے کی شدت 5.8 درج کی گئی تھی۔ 5.8 شدت کے زلزلے نے میانمار کی راجدھانی کو ہلا کر رکھ دیا تھا، اور تقریباً 500 افراد کی موت ہوئی تھی، جب کہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔