چین کے ایک ریستوران میں خوفناک آتشزدگی، 22 افراد کی زندہ جلنے سے موت، کئی دیگر زخمی

چین کی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ریستوراں میں یہ حادثہ منگل کی دوپہر 12.25 بجے پیش آیا۔ آگ لگنے کے کچھ دیر بعد ہی ایمرجنسی سروس کے لوگ وہاں پہنچے اور آگ کو بجھانے کی کوشش میں مصروف ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>چینی ریستوراں میں لگی آگ کا منظر، ویڈیو گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

چین کے لیاؤننگ علاقہ واقع ایک ریستوراں میں آج خوفناک آگ لگ گئی جس میں کئی لوگ بری طرح جھلس گئے۔ ریستوراں میں لگی آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ آگ لگنے کے کچھ دیر میں ہی کم از کم 22 افراد کی زندہ جلنے سے موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں کم از کم 3 افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے، جنھیں علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

چینی افسران کا کہنا ہے کہ منگل کو لیاؤننگ علاقہ کے شمالی حصہ میں واقع شہر لیاؤیانگ کے ایک ریستوراں میں آگ لگنے سے 22 لوگ ہلاک ہو گئے اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک ریستوراں میں لگی اس آگ کے پیچھے کی وجہ پتہ نہیں چل پائی ہے۔ اس حادثہ سے متعلق کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی گئی ہیں، جن میں ایک عمارت کی کھڑکیوں اور دروازوں سے آگ کی شدید لپٹوں کو نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ ویڈیوز میں آگ کے شعلوں سے جان بچا کر دور بھاگتے لوگ بھی نظر آ رہے ہیں۔


چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق ریستوراں میں یہ حادثہ منگل کی دوپہر 12.25 بجے لگی۔ ریستوراں میں آگ لگنے کے کچھ دیر بعد ہی ایمرجنسی سروس کے لوگ وہاں پہنچے اور آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہو گئے۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ جلد اس پر قابو نہیں پایا جا سکا اور 22 لوگوں کی جان چلی گئی۔ اس حادثہ کے بعد چینی صدر شی جنپنگ نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن مدد کی ہدایت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔