کورونا وائرس کی نئی قسم دنیا کے دوسرے ممالک میں پھیلنا شروع

عالمی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کی نئی قسم کے کیسز اب سوئیڈن، کینیڈا، اسپین، جاپان سمیت 15 ملکوں تک پہنچ گئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جنیوا: مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ- 19‘ کی نئی قسم برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کی نئی قسم کے کیسز اب سوئیڈن، کینیڈا، اسپین، جاپان سمیت 15 ملکوں تک پہنچ گئے۔

خیال رہے یوروپ کے مختلف ممالک میں طبی عملے اور کیئر ہوم کے مکینوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ قبرص (سائپرس) اور عمان میں بھی کورونا ویکسی نیشن شروع کردی گئی۔ کورونا وائرس سے بری طرح پریشان فرانسیسی حکومت تیسرے لاک ڈاؤن پر غور کر رہی ہے۔


دریں اثنا آسٹریلیا کے سڈنی میں لوگ سال نو کے جشن کے لئے حکومت کی اجازت کے منتظر ہیں۔ دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 7 لاکھ 27 ہزار 380 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 64 ہزار 778 ہو چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */