دہلی میں کل کورونا کے صرف 757 معاملہ اور اموات کی تعداد 17

دہلی میں اتوار کو ایکٹو کیسز کم ہوکر 6،713 رہ گئے ۔ دارالحکومت میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسزکے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعدادزیادہ رہنے سے ایکٹو کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اب ان کی تعداد 6،700 کے قریب رہ گئی ہے۔

دہلی میں اتوار کو ایکٹو کیسز کم ہوکر 6،713 رہ گئے ۔ دارالحکومت میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔


دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری ایک بلیٹن کے مطابق اس دوران 757 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6،22،851 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ 939 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6،05،685 ہوگئی ہے۔

اس دوران مزید 17 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10،453 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں شرح اموات 1.68 فیصد ہے ۔ مرنے والوں کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔


دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75،210 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک کی کورونا جانچ کی تعداد بڑھ کر 83.51 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

دریں اثنا دارالحکومت میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس وقت دہلی میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد 4931 ہے جو جمعہ کے دن 4975 تھی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */