ہانک کانگ کی کثیر منزلہ عمارتوں میں خطرناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 83 پہنچی، 279 افراد اب بھی لاپتہ

ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے کہا کہ ’’ہانگ کانگ کی تاریخ کی سب سے خطرناک آتشزدگی میں 279 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ہانگ کانگ میں کئی اونچی عمارتوں میں لگی خطرناک آگ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 83 ہو گئی ہے اور 279 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ چین کی سرکاری میڈیا رپورٹس میں جمعرات کو اس کے متعلق اطلاع فراہم کی گئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’شنہوا‘ نے ہانگ کانگ کی پولیس فورس کے حوالے سے بتایا کہ ’’بدھ کو وانگ فوک کورٹ میں آتشزدگی کے الزام میں 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘‘

ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے کہا کہ ہانگ کانگ کی تاریخ کی سب سے خطرناک آتشزدگی میں 279 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ کئی اونچی عمارتیں آگ کی زد میں آ گئی ہیں۔ ہانگ کانگ میں قائم ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 60 لوگ اسپتال میں داخل ہیں، جن میں سے 16 کی حالت انتہائی سنگین ہے۔


پولیس تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ عمارتوں کو ڈھکنے والے حفاظتی جال، واٹر پروف کینواس اور پلاسٹک کپڑا فائر پروف معیارات کے مطابق نہیں ہو سکتے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے یہ بھی پایا کہ رہائشی علاقہ میں ایک غیر متاثر عمارت میں لفٹ لابی کی کھڑکیوں کو سیل کرنے کے لیے پولیوریتھین فوم کا استعمال کیا گیا تھا اور آگ کے تیزی سے پھیلنے کی ممکنہ وجہ کے طور پر آتش گیر مواد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پولیس کے ذریعہ گرفتار کردہ تینوں افراد ایک تعمیراتی کمپنی کے افسر تھے جو عمارتوں کی تزئین و آرائش کے لیے ان چیزوں کو نصب کرنے کے لیے ذمہ دار تھے۔ تحقیقات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 52 سے 68 سال کی عمر کے مشتبہ افراد میں کمپنی کے 2 ڈائریکٹر اور ایک پروجیکٹ کنسلٹنٹ شامل ہیں، جن کی لاپرواہی کے سبب یہ جانی نقصان ہوا ہے۔

چینی صدر شی جنپنگ نے بدھ کی رات رہائشی عمارت میں لگی خوفناک آگ پر افسوس کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی افسران کو آگ بجھانے کے لیے ہرممکن کوشش کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں اور مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں مکمل معلومات طلب کیں۔ ’شنہوا‘ کی رپورٹ کے مطابق شی جنپنگ نے ’سی پی سی‘ کی مرکزی کمیٹی کے ہانگ کانگ اور مکاؤ دفتر اور رابطہ دفتر کو آگ بجھانے لیے ہرممکن کوشش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی تلاشی مہم اور بچاؤ کے کام میں مکمل طور سے مدد کرنے، زخمیوں کا علاج کرنے اور متاثرین کے اہل خانہ کو تسلی دینے میں حکومت کو تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔