ترکی میں آیا 6.2 شدت کا زلزلہ، چیختے ہوئے لوگ گھروں سے باہر نکلے، رومانیہ کی زمین بھی تھرتھرائی

ترکی کے زلزلہس ائنس مرکز نے تصدیق کی ہے کہ یہ زلزلہ بحیرۂ روم علاقہ میں پلیٹس کی ہلچل کے سبب آیا۔ خاص بات یہ ہے کہ زلزلہ کی گہرائی امید کے مطابق بہت کم تھی، جس سے اس کا اثر زیادہ محسوس ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

استنبول: ترکی میں بدھ کی دوپہر لوگوں میں اس وقت خوف و دہشت کا عالم پیدا ہو گیا جب زلزلہ کے تیز جھٹکوں نے ان کا دِل دہلا دیا۔ زلزلہ کے یہ جھٹکے تقریباً 3.20 بجے آئے اور اس کا اثر ترکی سے ملحق کچھ دیگر ممالک میں بھی محسوس کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ بلغاریہ، گریس اور رومانیہ جیسے پڑوسی ممالک میں بھی زمین اس طرح تھرتھرائی کہ لوگ دہشت میں آ گئے۔

زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 درج کی گئی ہے۔ اس کا مرکز استنبول سے تقریباً 73 کلومیٹر دور تھا۔ کچھ ہی سیکنڈ میں تیز جھٹکوں نے لوگوں کو گھروں اور دفتروں سے باہر نکلنے کے لیے مجبور کر دیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے اس قدر تیز تھے کہ عمارتیں ہلنے لگیں اور لوگ چیختے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ استنبول، انکارا اور ازمر جیسے اہم شہروں میں زلزلہ کا اثر بہت واضح طور پر محسوس کیا گیا۔ فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن افسران کا کہنا ہے کہ کچھ پرانی عمارتوں میں شگاف دیکھی گئی ہیں۔


ترکی کے زلزلہ سائنس مرکز نے تصدیق کی ہے کہ یہ زلزلہ بحیرۂ روم علاقہ میں پلیٹس کی ہلچل کے سبب آیا۔ خاص بات یہ ہے کہ زلزلہ کی گہرائی امید کے مطابق کم تھی، جس سے اس کا اثر زیادہ وسیع علاقے میں محسوس کیا گیا۔ گریس اور بلغاریہ کے کچھ شہروں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ رومانیہ کے کچھ حصوں میں لوگوں نے فرنیچر کو ہلتے ہوئے دیکھا۔

اس درمیان ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے اور راحت و بچاؤ ٹیموں کو ممکنہ متاثرہ علاقوں میں بھیجا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے گئے ہیں۔ لوگوں کو یہ متنبہ بھی کیا گیا ہے کہ آفٹر شاکس (زلزلہ کے بعد آنے والے جھٹکے) کے امکانات بنے ہوئے ہیں، اس لیے محتاط رہیں۔ ویسے بھی ترکی زلزلہ کے معاملے میں حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں پہلے بھی کئی بار خوفناک زلزلے آ چکے ہیں۔ 2023 میں آئے تباہناک زلزلہ میں ہزاروں افراد کی جان چلی گئی تھی۔ آج آئے جھٹکوں نے کچھ پرانی یادیں تازہ کر دیں، یہی وجہ ہے کہ لوگوں میں خوف و دہشت کچھ زیادہ ہی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔