جاپان میں زلزلہ کا زوردار جھٹکا، ریکٹر اسکیل پر شدت 7.4، سنامی کا الرٹ جاری

جاپان کے مغربی علاقوں میں سلسلہ وار زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد سنامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اشیکاوا اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلوں کی خبر ملی ہے جن میں سے ایک کی شدت 7.4 درج کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جاپان میں زلزلہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

جاپان میں زلزلہ، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئے سال کے پہلے ہی دن جاپان میں زلزلہ کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں دہشت پھیل گئی ہے۔ پیر کے روز شمال وسطی جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ کچھ علاقوں میں سلسلہ وار زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے پیش نظر جاپان کے موسمیاتی سائنس ایجنسی نے اشیکاوا، نگاٹا اور ٹویاما کے ساحلی علاقوں میں سونامی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق ہوکوریکو الیکٹرک پاور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نیوکلیائی توانائی پلانٹ میں کسی بھی خرابی کی جانچ کر رہا ہے۔ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ زلزلہ کے جھٹکوں کی وجہ سے اس میں کوئی گڑبڑی تو پیدا نہیں ہوئی ہے۔ موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اشیکاوا اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلوں کی خبر ملی ہے جن میں سے ایک کی شدت 7.4 درج کی گئی ہے۔ کچھ زلزلوں کی شدت اس سے کم تھی۔ ایک خبر میں زلزلہ کی شدت 7.2 بھی بتائی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔