امریکہ میں ایلومینیم اور اسٹیل پر 50 فیصد ٹیرف آج سے نافذ، ہندوستان سمیت کئی ملکوں پر پڑے گا اثر

ٹرمپ نے 30 مئی 2025 کو امریکی ٹریڈ ایکسپنشن ایکٹ، 1962 کی دفعہ 232 کے تحت اسٹیل اور ایلومنیم پر درآمدی ڈیوٹی کی موجودہ 25 فیصدی شرح میں اضافہ کرکے اسے 50 فیصد کر دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

امریکی صدر ڈونالڈ نے درآمد شدہ اسٹیل اور ایلومینیم پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا تھا، جس کے نفاذ کا وقت آ گیا ہے۔ امریکہ میں بدھ سے اسٹیل اور ایلیومینیم پر 50 فیصد ٹیرف نافذ ہو جائے گا۔ دراصل ٹرمپ نے ’ٹیرف وار‘ کے درمیان کئی درآمد شدہ اشیاء پر ٹیرف بڑھا کر دوگنا کر دیا تھا، ان میں اسٹیل اور ایلیومنیم بھی شامل تھے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے ذریعہ دستخط شدہ ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ قدم ٹرمپ کے تجارتی معاملوں میں ایک جدید ترین پہل ہے جس کے تحت دونوں دھات پر درآمدی ڈیوٹی 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد تک کر دی گئی ہے۔ حالانکہ برطانیہ کو اس میں چھوٹ دی گئی ہے۔ اس کے لیے دونوں دھاتوں پر ٹیرف کی شرح ابھی بھی 25 فیصد ہی رہے گی، جس کی وجہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے کے تجارتی معاہدے کی نافذ شرائط ہیں اور دونوں اسی کے مطابق ڈیوٹی اور کوٹہ طے کرتے ہیں۔


وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے لگائے گئے ٹیرف کو بڑھانے سے ان صنعت کو زیادہ حمایت حاصل ہوگی۔ ایگزیکٹیو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اسٹیل اور ایلومینیم اشیاء اور ان سے بنے سامان کی درآمد سے پیدا قومی سلامتی کے خطرے کو کم یا ختم کیا جا سکے گا۔

امریکہ میں آج (4 جون) سے نافذ ہو رہے اسٹیل اور ایلومینیم پر 50 فیصد ٹیرف کا اثر ہندوستان پر بھی دیکھنے کو ملے گا۔ ہندوستان نے گزشتہ سال امریکہ کو4.56 ارب ڈالر قیمت کا ایلومینیم اور اسٹیل برآمد کیا تھا۔ اس میں 3.1 ارب ڈالر کی برآمد آئرن اسٹیل کی تھی۔ یہی نہیں امریکہ میں ہندوستانی اسٹیل کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی تھی کیونکہ امریکہ میں اسٹیل کی قیمتیں کافی زیادہ ہوتی جا رہی تھیں۔ غور طلب ہے کہ امریکہ میں اسٹیل کی قیمت 984 ڈالر فی ٹن ہے جبکہ یورپ میں یہ 690 ڈالر فی ٹن فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں چین میں اسٹیل کی قیمت 392 ڈالر فی ٹن بنا ہوا ہے۔ بدھ سے نافذ ہونے والے نئے ٹیرف کے بعد امریکہ میں اسٹیل کی قیمت 1180 ڈالر فی ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔


واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ پنسلوانیہ میں یو ایس اسٹیل پلانٹ میں کامگاروں کو خطاب کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ تب انہوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی آپ کے صنعت کو چرانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔  ٹرمپ نے 30 مئی 2025 کو امریکی ٹریڈ ایکسپنشن ایکٹ، 1962 کی دفعہ 232 کے تحت اسٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی ڈیوٹی کی موجودہ 25 فیصدی شرح میں اضافہ کرکے اسے 50 فیصد کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔