شی جن پنگ کی دوسری مدت کار کا آغاز، کابینہ میں تبدیلی

متاثر کن شخصیت اور بین الاقوامی سطح پر چین کے قومی مفادات کو مضبوطی کے ساتھ رکھنے والے وانگ یئی چین کی سرکاری میڈیا میں ’سلور فاکس‘ نام سے مشہور ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بیجنگ: چین میں صدر شی جن پنگ کی پانچ سالہ دوسری مدت کے آغاز کے ساتھ ہی کابینہ سمیت ٹاپ سفارتی عہدوں میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ ان بڑی تبدیلیوں کے درمیان وزیر خارجہ وانگ یئی کو وزارت خارجہ کی اضافی ترقی دیکر اسٹیٹ کونسلر کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔

چین کے مفادات کی بین الاقوامی سطح پر مضبوطی کے ساتھ دفاع کرنے والے مسٹر وانگ یئی کے پاس اب چین کے دو سب سے ٹاپ سفارتی عہدے ہیں۔

اس سے قبل ذرائع نے رائٹر کو بتایا تھا کہ وانگ یئی وزیر خارجہ کے علاوہ غیر ملکی معاملات کے اسٹیٹ کونسلر کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔اپنی متاثر کن شخصیت اور بین الاقوامی سطح پر چین کے قومی مفادات کو مضبوطی کے ساتھ رکھنے والے وانگ یئی چین کی سرکاری میڈیا میں ’سلور فاکس‘ نام سے مشہور ہیں۔

وزیر خارجہ وانگ یئی کو جنوبی چین کے سمندر سمیت کئی اہم ایشوز پر اپنے سخت موقف کے لئے جانا جاتا ہے۔ 64 سالہ مسٹر وانگ یئی 2013 ہی سےچین کے وزیر خارجہ کے عہدہ پر فائز ہیں۔ فراٹے سے جاپانی بولنے والے مسٹر وانگ یئی ٹوکیو میں چین کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ مسٹر وانگ یئی تائیوان معاملات کو لے کر چین کی حکمت عملی بنانے والے دفتر کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں۔

تقریبا تین ہزار ارکان والی پارلیمنٹ ’نیشنل پیپلز کانگریس‘ نے وانگ یئی کو غیر ملکی معاملات کو اسٹیٹ کونسلر بنائے جانے کی منظوری دی ہے۔

قابل غور ہے کہ ’نیشنل پیپلز کانگریس‘ جسے اکثر ربڑ اسٹامپ پارلیمنٹ بھی کہا جاتا ہے، چین میں کابینہ کے تئیں جوابدہ اسٹیٹ کونسلر جو سینارٹی میں وزیر سے بڑا ہوتا ہے، مسٹر وانگ یئی کے لئے ایک ہی وقت میں وزیر اور اسٹیٹ کونسلر کے عہدہ پر رہنا انتہائی غیر معمولی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔