کابل میں دھماکہ، 26کی موت، آئی ایس نے ذمہ داری لی

دھماکہ ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب شہر میں پارسی فرقہ اپنا نیا سال ’نوروز‘ منا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کابل: افغانستان کی راجدھانی کابل میں زبردست خودکش دھماکہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 26لوگوں کی موت اور 18دیگر زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے غیرملکی خبررساں اداروں کو بتایا کہ کابل کے مغرب میں واقع شیعہ مذہبی مقام بابا سخی کے مزار کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے۔ خودکش حملہ مزار کے اندرجانے کوشش کررہا تھا لیکن مزار کے باہرہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 26 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ دھماکہ ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب شہر میں پارسی فرقہ اپنا نیا سال ’نوروز‘ منا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 21 Mar 2018, 4:18 PM