2 دھماکوں سے دہلا کابل،20 سے زیادہ ہلاک

دوسرے دھماکے میں زیادہ لوگ مارے گئے ہیں، جن میں زیادہ تر صحافی اور NDS کا ملازم عملہ شامل ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کا بل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں (آج) پیر کی صبح دو دھماکوں سے پورا علاقہ دہل اٹھا۔ دھماکوں میں اب تک 20 افراد کے ہلاک اور 30 سے زیادہ کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوا جب ایک موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی (NDS) محکمہ کے باہر خود کو اڑا لیا۔20 منٹ بعد پھراسی جگہ دوسرا دھماکہ ہوا لیکن اس وقت تک وہاں بچاؤ عملہ اور صحافی پہنچ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں خود کش بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 60 ہوگئی

خبروں کے مطابق، دوسرے دھماکے میں زیادہ لوگ مارے گئے ہیں، جن میں زیادہ تر صحافی اور NDS کا ملازم عملہ شامل ہے۔

خبروں کے مطابق، اے ایف پی کے ایک فوٹو گرافر کی موت کی تصدیق ہو ی گئی ہے۔ یہ تمام صحافی پہلے دھماکے کی رپورٹنگ کرنے جائے وقوعہ پر موجود تھے، تبھی دوسرا دھماکہ ہو گیا۔

فی الحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ کابل پولس کے ترجمان نے کہا کہ یہ دھماکہ خودکش حملہ ہے، وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بھی خودکش حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےبھی کابل میں ووٹر رجسٹریشن سینٹر کے قریب ہوئے دھماکے میں 60 لوگوں کی موت واقع ہو گئی تھی۔ سیکورٹی حکام نے آئندہ ملک میں اکتوبر ماہ میں ہونے جا رہے عام انتخابات کو دیکھتے ہوئے مزید حملے ہونے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Apr 2018, 12:03 PM