شیو پال کو بنگلہ دینے کے فیصلے سے یوگی کے وزیر ناخوش

سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ راج بھر نے الزام لگایا کہ ’’لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی شیوپال یادو کو ہتھیار کی طرح استعمال کرے گی اور اس لئے انہیں عالی شان بنگلہ دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بلیا: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی کے عالی شان سرکاری بنگلے کو سماج وادی سیکولر مورچہ کے کوآرڈینیٹر شیوپال سنگھ یادو کو دینے کے اترپردیش کی یوگی حکومت کے فیصلے سے یوگی کابینہ کے وزیر اوم پرکاش راج بھر خوش نہیں ہیں۔

سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ راج بھر نے الزام لگایا ’’لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی شیوپال کو ہتھیار کی طرح استعمال کرے گی اور اس لئے انہیں عالی شان بنگلہ دیا ہے۔

راج بھر نے گزشتہ شب صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی تقریباً ڈیڑھ سال سے پارٹی دفتر کی مانگ کر رہی ہے مگر حکومت ان کی باتوں پر دھیان نہیں دے رہی ہے، مگر شیوپال جیسے لیڈر پر حکومت کی نوازش کافی تعجب کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی 27 اکتوبر کو پارٹی کے یوم قیام پر لکھنؤ میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس میں پارٹی پچھڑے سماج کے طلبہ کی اسکالرشپ اور گنگا کی صفائی جیسے معاملوں پر مرکزی حکومت کو گھیرے گی۔ اس سے قبل انہوں نے ایس سی اور ایس ٹی کارکنوں کی میٹنگ میں الزام لگایا تھا کہ سیاست میں پچھڑوں اور دلتوں سے جھوٹے وعدے کرکے انہیں بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ وہ صرف مرغا اور دارو کا لالچ دے کر اس طبقے کے ووٹ حاصل کر لیتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔