یوگی کا قریبی دہشت پھیلانے کے الزام میں گرفتار

یوگی اَرپت داس کو مئورانی پور کی پولس نے اتوار کی شام اس کے 11 ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کیا۔ یہ گرفتاری ایک شخص کی زمین پر قبضہ کرنے کی نیت سے کی گئی اندھا دھند گولی باری کے بعد عمل میں آئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا قریبی اور خود کو ’بندیل کھنڈ کا یوگی‘ بتانے والے بابا یوگی اَرپت داس کو مئورانی پور کی پولس نے اتوار کی شام 11 ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔ انھیں ایک شخص کی زمین پر قبضہ کرنے کی نیت سے اندھا دھند گولی باری کر دہشت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مئورانی پور کوتوالی کے انسپکٹر کے کے پانڈے نے بتایا کہ ’’برج لال کشواہا کی قریب پانچ بیگھے کی زمین پر قبضہ کرنے کی نیت سے بابا اَرپت داس نے اتوار کو اپنے ساتھیوں موہت، کلپت، رام نریش، مدن پال، جاوید، دیویندر سنگھ، راجندر تیواری، نِکی، آکاش، اشوک اور ملکھان کے ساتھ وہاں پہنچ کر کئی راؤنڈ گولی باری کر دہشت پھیلا دی۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ’’اطلاع ملنے پر پہنچی پولس کو اس نے خود کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا قریبی اور ’بندیل کھنڈ کا یوگی‘ بتا کر دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔ حالانکہ بعد میں سبھی کو تین اسلحوں اور کثیر مقدار میں زندہ کارتوس کے ساتھ تعزیرات ہند کی دفعات 307، 452، 147، 148، 149، 323، 504، 506 اور 171 کے تحت معاملہ درج کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘‘ کے کے پانڈے کا کہنا ہے کہ بابا اَرپت داس اور اس کے سبھی ساتھیوں کا ڈاکٹری معائنہ کرانے کے بعد متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔