لون دینے کے بدلے منیجر نے مانگا ’جسم‘ تو خاتون نے کر دی ڈنڈے اور چپل سے پٹائی

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک خاتون سڑک پر لون ایجنسی افسر کو پکڑ کر اسے ڈنڈے اور چپل سے پیٹتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ الزام ہے کہ منیجر نے لون پاس کرانے کے بدلے خاتون سے رشتہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کرناٹک کے دیوانگیر ضلع میں ایک خاتون کا بیچ سڑک پر لون ایجنسی کے منیجر کی جم کر پٹائی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ الزام ہے کہ منیجر نے لون پاس کرانے کے لیے خاتون سے ناجائز رشتہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ خاتون نے منیجر پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے اور اطلاعات کے مطابق ملزم منیجر کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی پہچان دیویّا کے طور پر ہوئی ہے جو ڈی ایچ ایف ایل نامی ایک لون ایجنسی میں کام کرتا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے دو لاکھ روپے کا لون پاس کرنے کے لیے اس سے جسمانی رشتہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ دیوانگیر شہر کے نجالنگپا ایکسٹینشن کا ہے۔ ملزم منیجر نے لون کے کام کے بہانے خاتون کو ایک گھر پر بلایا تھا۔ جب وہاں خاتون پہنچی تو اس نے لون پاس کروانے کے بدلے رشتہ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ اس سے خاتون بہت ناراض ہوئی اور اسے کھینچ کر اس کے گھر سے نکالا اور پٹائی شروع کر دی۔ خاتون نے بیچ سڑک پر سبھی کے سامنے اس کی ڈنڈے، چپل اور ہاتھوں سے پٹائی کر دی۔

کافی دیر تک ملزم کی پٹائی کرنے کے بعد خاتون نے اسے پولس کے حوالے کر دیا۔ پولس نے معاملہ درج کر ملزم منیجر کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔