ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے ممکنہ دورہ کی خبر سے کناڈا میں موجود 26 خالصتانی بھگوڑے کیوں ہوئے پریشان؟

ہندوستان نے کناڈا کو کئی بار وارننگ دی ہے کہ وہاں موجود خالصتانی دہشت گرد کھلے عام ہندوستان کے خلاف سازشیں رچتے ہیں۔ ان میں لکھبیر سنگھ، عرشدیپ سنگھ گِل، گرجیت سنگھ اور گرپرہیت جیسے نام شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی / آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کناڈا میں ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں شامل 26 مطلوبہ دہشت گردوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ممکنہ کناڈا دورہ اور وہاں کے وزیر اعظم مارک کارنی کے ساتھ ہونے والی میٹنگ۔ ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ اس ملاقات میں ہندوستان 26 بھگوڑوں کی حوالگی کا معاملہ ایک بار پھر پورے زور و شور سے اٹھانے والا ہے۔

واضح ہو کہ ہندوستان نے کناڈا کو کئی بار وارننگ دی ہے کہ وہاں موجود خالصتانی دہشت گرد کھلے عام ہندوستان کے خلاف سازشیں رچتے ہیں۔ ان میں لکھبیر سنگھ لانڈا، عرشدیپ سنگھ گِل، گرجیت سنگھ اور گرپرہیت جیسے نام شامل ہیں، جو گینگسٹر نیٹورک اور دہشت گردی کی سازشوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ ہندوستان ان 26 دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ابھی تک کناڈا نے اس پر کوئی سخت کارروائی نہیں کی ہے۔


15 سے 17 جون کے درمیان کناڈا کے البارٹا واقع کناناسکس میں جی-7 سمٹ ہونے جا رہا ہے۔ اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی کا کناڈا دورہ بھی متوقع ہے، جہاں ان کی ملاقات وہاں کے وزیر اعظم مارک کارنی سے ہوگی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وزیر اعظم مودی اس میٹنگ میں 26 بھگوڑوں کی حوالگی پر زور دینے والے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کریں گے کہ کناڈا کی زمین کا استعمال ہندوستان مخالف سرگرمیوں کے لیے نہ ہو۔

جون 2023 میں خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجّر کے قتل کے بعد کناڈا نے ہندوستان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ اُس وقت کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو  نے براہ راست ہندوستانی حکومت کو اس قتل سے جوڑ دیا تھا۔ لیکن اب نئے وزیر اعظم مارک کارنی نے تھوڑا نرم رخ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کو فون کر کے جی-7 سمٹ میں مدعو کیا اور دونوں ممالک کے درمیان قانونی ایجنسیوں کے درمیان بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا۔


قابل ذکر ہے کہ نجّر کے قتل کے بعد جو سفارتی تلخی پیدا ہوئی تھی وہ اب تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے۔ کناڈا نے ہندوستان کے ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور ان کے 5 ساتھیوں پر الزام عائد کیا تھا، جسے ہندوستان نے سرے سے خارج کر دیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستان نے اپنے کئی سفارت کاروں کو واپس بلا لیا اور کناڈا کے 6 سفارت کاروں کو بھی نکال دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔